☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4368
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4368
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المَحْبُوبي، حدثنا محمد بن معاذ، حدثنا أبو النعمان محمد بن الفضل عارِمٌ، حدثنا أبو عَوَانة، عن أبي بشر، عن سليمان بن قيس، عن جابر بن عبد الله، قال: قاتل رسولُ اللهِ صلى الله عليه و آله وسلم مُحارِبَ خَصَفَةَ بنَخْل، فرأوا من المسلمين غِرَّةً، فجاء رجلٌ منهم يُقال له: غَوْرَث (1) بن الحارث، حتى قام على رأسِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بالسيف، فقال: مَن يَمنعُك مني؟ قال:"الله" قال: فسَقَطَ السيفُ من يده، فأخذ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم السيف فقال:"مَن يَمنعُك؟" قال: كُنْ خيرَ آخِذٍ، قال:"تَشْهَدُ أن لا إله إلا الله وأني رسول الله؟" قال الأعرابي: أَعاهِدُك أن لا أقاتلك، ولا أكون مع قومٍ يُقاتِلُونك، قال: فخَلَّى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سَبِيله، فجاء إلى قومه، فقال: جئتكم من عند خير الناسِ، فلما حضرتِ الصلاةُ صلَّى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم صلاة الخوف، وكان الناسُ طائفتين، طائفةٌ بإزاء العدو، وطائفةٌ تُصلّي مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فصلّى بالطائفة الذين معه ركعتين، فانصرفُوا فكانوا مع أولئك الذين بإزاء عَدُوِّهم، وجاء أولئك فصلى بهم رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ركعتين، فكانت للناس ركعتين ركعتين وللنبي صلى الله عليه و آله وسلم أربع ركعات (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4322 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نخل کے مقام پر (قبیلہ) محارب خصفہ سے قتال فرمایا، ان لوگوں نے مسلمانوں میں غفلت کا ایک موقع پایا تو ان میں سے ایک شخص جس کا نام غورث بن حارث تھا، وہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سر مبارک پر تلوار تانے کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا: ”اب آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بغیر کسی خوف کے) فرمایا: ”اللہ“، یہ سنتے ہی تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہی تلوار اٹھا لی اور اس سے پوچھا: ”اب تجھے (مجھ سے) کون بچائے گا؟“ اس نے (عاجزی سے) کہا: ”آپ بہترین بدلہ لینے والے بن جائیں“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس اعرابی نے جواب دیا: ”میں آپ سے یہ عہد کرتا ہوں کہ میں نہ تو آپ سے قتال کروں گا اور نہ ہی ان لوگوں کا ساتھ دوں گا جو آپ کے خلاف جنگ کریں گے“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا راستہ چھوڑ دیا، وہ جب اپنی قوم کے پاس پہنچا تو کہنے لگا: ”میں تمہارے پاس اس شخصیت کے پاس سے آیا ہوں جو تمام لوگوں میں سب سے بہتر ہے“، پھر جب نماز کا وقت ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صلاۃ الخوف (خوف کی نماز) پڑھائی، صحابہ کرام دو گروہوں میں منقسم تھے، ایک گروہ دشمن کے سامنے صف آرا تھا اور دوسرا گروہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ساتھ والے گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں، پھر وہ اپنی جگہ سے ہٹ کر دشمن کے سامنے چلے گئے، پھر دوسرا گروہ آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بھی دو رکعتیں پڑھائیں، یوں صحابہ کی دو دو رکعتیں ہوئیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کل چار رکعتیں ہوئیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4368]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وسليمان بن قيس - وهو اليشكري - جزم أحمد وابن معين بأنه قتل أيام ابن الزبير، أي: قبل وفاة جابر بن عبد الله، لهذا جزم البخاري في "علل الترمذي الكبير" (550) بأنَّ أبا بشر - وهو جعفر بن أبي وَحْشِيَّة - لم يسمع من سليمان، بل قال ابن ...» [ترقيم الرساله 4368] [ترقيم الشركة 4345] [ترقيم العلميه 4322]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (4367) Back to Bab Next Hadith → (4369)