أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا جرير، عن الأعمش، عن عمرو بن مُرة، عن أبي عُبيدة بن عبد الله، عن أبيه قال: لما كان يوم بدر قال لهم رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما تقولونَ في هؤلاء الأسارى؟" فقال عبد الله بن رواحة: ايتِ في وادٍ كثير الحطب فأضرم نارًا، ثم ألْقِهِم فيها، فقال العباس: قَطَعَ الله رحمك، فقال عمرُ: قادتهم ورُؤَسَاؤُهم قاتَلُوك وكَذَّبوك، فاضرب أعناقَهُم نَعِزَّ (1) ، فقال أبو بكر: عشيرتُك وقومك، ثم دخل رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لبعض حاجتِه، فقالت طائفةٌ: القول ما قال عمر، قال: فخرج رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"ما تَقُولُون في هؤلاء؟ إِنَّ مَثَل هؤلاء كمَثَل إخوةٍ لهم كانوا من قبلهم، قال نوحٌ: ﴿رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا﴾ [نوح:26] ، وقال موسى: ﴿رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ﴾ الآية [يونس:88] ، وقال إبراهيم: ﴿فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ [إبراهيم: 36] ، وقال عيسى: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (118) ﴾ [المائدة: 118] ، وأنتم قوم بكم عَيْلةٌ فلا ينفلتنَّ أحدٌ منهم (2) إِلَّا بِفِداءٍ أو بضربة عُنق"، قال عبد الله: فقلتُ: إلَّا سُهيل ابنَ بَيضاءَ، فإنه لا يُقتل، وقد سمعته يتكلّم بالإسلام، فسكت، فما كان يومٌ أخوفَ عندي أن تُلقى عليّ حجارةٌ من السماء من يومي ذلك، حتى قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إلَّا سهيل بن بَيضاءَ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4304 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب غزوہ بدر کا موقع تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صحابہ کرام سے دریافت فرمایا: ”تم ان قیدیوں کے متعلق کیا کہتے ہو؟“ سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! آپ ایک ایسی وادی میں تشریف لے جائیں جہاں لکڑیاں کثرت سے ہوں، پھر وہاں آگ دہکائیں اور ان سب کو اس میں ڈال دیں“، اس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ تمہارا رشتہ کاٹ دے (یعنی تم نے اپنے ہی عزیزوں کے بارے میں اتنی سخت بات کہہ دی)“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ کفر کے پیشوا اور ان کے سردار ہیں جنہوں نے آپ سے قتال کیا اور آپ کو جھٹلایا، لہذا ان کی گردنیں مار دیں تاکہ ہمیں غلبہ حاصل ہو“، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ آپ کا کنبہ اور آپ ہی کی قوم ہے (لہذا نرمی برتیں)“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی کسی ضرورت کے لیے تشریف لے گئے تو صحابہ کے ایک گروہ نے کہا: ”بات وہی ٹھیک ہے جو عمر نے کہی ہے“، راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ دراصل ان کی مثال ان کے ان بھائیوں جیسی ہے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؛ نوح علیہ السلام نے (کفار کے حق میں) کہا تھا: ﴿رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا﴾ ”اے میرے رب! زمین پر کافروں میں سے کسی ایک کو بھی بستا ہوا نہ چھوڑ“ [سورة نوح: 26] ، اور موسیٰ علیہ السلام نے کہا تھا: ﴿رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ﴾ ”اے ہمارے رب! ان کے مال مٹا دے اور ان کے دلوں پر سختی کر دے“ [سورة يونس: 88] ، جبکہ ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا: ﴿فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ ”پس جس نے میری پیروی کی وہ مجھ سے ہے اور جس نے میری نافرمانی کی تو بے شک تو بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے“ [سورة إبراهيم: 36] ، اور عیسیٰ علیہ السلام نے کہا تھا: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ ”اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بے شک تو ہی غالب حکمت والا ہے“ [سورة المائدة: 118] ، (پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے فرمایا:) چونکہ تم لوگ اس وقت تنگدست «عيلة» ہو، لہذا ان میں سے کوئی بھی قیدی فدیہ لیے بغیر یا گردن مارے بغیر نہ چھوڑا جائے“، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! سوائے سہیل بن بیضاء کے، کیونکہ اسے قتل نہ کیا جائے، میں نے اسے اسلام کے حق میں بات کرتے سنا ہے“، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، ابن مسعود کہتے ہیں کہ اس لمحے مجھے جتنا خوف محسوس ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا تھا، میں ڈر رہا تھا کہ (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلے کے دوران اپنی رائے دینے کی وجہ سے) کہیں مجھ پر آسمان سے پتھر نہ برس پڑیں، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوائے سہیل بن بیضاء کے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4350]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، وأبو عُبيدة بن عبد الله - وهو ابن مسعود - وإن لم يسمع من أبيه على الصحيح، يدخل حديثه عنه في المسند المتصل، كما جرى عليه الأئمة النقاد، لجلالة أبي عبيدة ومعرفته بحديث أبيه، واختلاطه بخاصة أبيه من بعده. قال يعقوب بن شيبة فيما ...» [ترقيم الرساله 4350] [ترقيم الشركة 4327] [ترقيم العلميه 4304]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح