☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4313
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4313
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بكير، عن ابن إسحاق، عن يحيى بن عبّاد بن عبد الله بن الزبير [عن أبيه] (1) عن أسماء بنت أبي بكر، قالت: لما توجه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من مكة إلى المدينة ومعه أبو بكر، حَمَل أبو بكر معه جميع ماله خمسة آلافٍ أو ستة آلاف درهم، فأتاني جَدّي أبو قحافة وقد ذهب بصره، فقال: إنَّ هذا والله قد فَجَعَكم بماله مع نفسه، فقلتُ: كلا يا أبتِ، قد تَرَكَ لنا خيرًا كثيرًا، فَعَمَدتُ إلى أحجارٍ فَجَعَلتُهن في كُوّة البيت، وكان أبو بكر يَجعَلُ أمواله فيها، وغَطّيت على الأحجار بثوب، ثم جئتُ فأخذت بيده فوضعتها على الثَّوب، فقال: أما إذا ترك هذا فنَعَمْ، قالت: ووالله ما ترك لنا قليلًا ولا كثيرًا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4267 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ سے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنا تمام مال، جو کہ پانچ یا چھ ہزار درہم تھے، اپنے ساتھ لے گئے۔ میرے دادا ابو قحافہ میرے پاس آئے، وہ اپنی بینائی کھو چکے تھے، انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! اس شخص (ابوبکر) نے اپنی جان کے ساتھ ساتھ اپنے مال کے معاملے میں بھی تمہیں صدمے میں ڈال دیا ہے۔“ میں نے کہا: ”ابا جان! ہرگز نہیں، وہ تو ہمارے لیے بہت سی خیر (مال) چھوڑ گئے ہیں۔“ چنانچہ میں نے چند پتھر پکڑے اور انہیں گھر کے اس روشن دان (طاق) میں رکھ دیا جہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنا مال رکھا کرتے تھے، پھر میں نے ان پتھروں کو ایک کپڑے سے ڈھانپ دیا۔ پھر میں آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر اسے کپڑے پر رکھا، تو انہوں نے کہا: ”اگر وہ یہ (مال) چھوڑ گیا ہے تو پھر ٹھیک ہے۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے ہمارے لیے تھوڑا یا زیادہ کچھ بھی نہیں چھوڑا تھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4313]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل ابن إسحاق» [ترقيم الرساله 4313] [ترقيم الشركة 4290] [ترقيم العلميه 4267]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (4312) Back to Bab Next Hadith → (4314)