☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4311
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4311
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن موسى القُرشي، حدثنا عبد الله بن داود، حدثنا نُعيم بن حَكيم، حدثنا أبو مريم الأَسَدِي، عن عليٍّ، قال: لما كان الليلةُ التي أمرني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أن أَبِيتَ على فراشِه، وخَرَج من مكة مهاجرًا، انطَلَقَ بي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى الأصنام، فقال:"اجلِسْ" فجلسْتُ إلى جنبِ الكعبة، ثم صَعِدَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على مَنكِبِي، ثم قال:"انهَضْ" فنَهَضْتُ به، فلما رأى ضعفي تحته، قال:"اجلس"، فجلستُ، فأنزلته عني، وجلس لي رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم قال لي:"يا علي، اصعد على منكبي" فصَعِدتُ على منكبه، ثم نهض بي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، خُيل إليَّ أني لو شئتُ نِلْتُ السماء، وصَعِدتُ إلى الكعبة وتَنحَّى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فألقيتُ صنمهم الأكبر، وكان من نُحاس مُولَّدًا بأوتادٍ من حديد إلى الأرض، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"عالجه" فعالجت، فما زلت أعالجه ورسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقولُ:"إيه إيه" فلم أَزَلْ أُعالجه حتى استَمْكَنْتُ منه، فقال:"دُقَّهُ" فدقَقْتُه فكسَرتُه، ونَزلتُ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے بستر پر سونے کا حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ سے ہجرت کے لیے روانہ ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے بتوں کی طرف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ چنانچہ میں کعبہ کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے کندھوں پر سوار ہوئے اور فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ۔“ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو لے کر کھڑا ہوا، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے نیچے میری کمزوری کو محسوس کیا تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ میں بیٹھ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے اوپر سے اتار دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (خود) میرے لیے بیٹھ گئے اور مجھ سے فرمایا: ”اے علی! میرے کندھوں پر سوار ہو جاؤ۔“ پس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کندھوں پر سوار ہو گیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے لے کر کھڑے ہوئے تو مجھے ایسا گمان ہوا کہ اگر میں چاہوں تو آسمان کو چھو لوں۔ میں کعبہ پر چڑھ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک طرف ہو گئے۔ پھر میں نے ان کا سب سے بڑا بت گرا دیا جو پیتل کا بنا ہوا تھا اور لوہے کی میخوں کے ذریعے زمین میں مضبوطی سے جڑا ہوا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اکھاڑو۔“ میں اسے اکھاڑنے لگا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: «إيه إيه» ”شاباش، جاری رکھو۔“ میں اسے اکھاڑتا رہا یہاں تک کہ میں نے اسے پوری طرح قابو میں کر لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے توڑ دو۔“ چنانچہ میں نے اسے توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور نیچے اتر آیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4311]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4311] [ترقيم الشركة 4288]
← Previous Hadith (4310) Back to Bab Next Hadith → (4312)