حدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق، حدثنا زياد بن الخليل التُّستَري، حدثنا كَثير بن يحيى، حدثنا أبو عَوانة، عن أبي بَلْجٍ، عن عمرو بن مَيمون، عن ابن عبّاس قال: شَرَى عليٌّ نفسَه ولبس ثوبَ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، ثم نام مكانَه، وكان المشركون يَرمُون رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وقد كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ألبَسَه بُرْدَه، وكانت قريش تريدُ أن تقتلَ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فجعلوا يَرمُون عليًا، ويُرَونه النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم وقد لبِسَ بُرْدَه، وجعلَ عليّ يَتَصَوَّرُ، فإذا هو عليٌّ، فقالوا: إنك لَلَئيمٌ، إنك لَتتضوَّر وكان صاحبُك لا يَتضوَّر، ولقد استَنْكرناه منكَ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه، وقد رواه أبو داود الطَّيَالسيُّ وغيرُه عن أبي عَوانة، بزيادةِ ألفاظٍ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4263 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی جان کا سودا کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چادر اوڑھ کر آپ کی جگہ سو گئے، مشرکین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بستر پر (پتھر) پھینک رہے تھے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو اپنی چادر پہنا دی تھی، قریش نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شہید کرنے کے درپے تھے، وہ مسلسل علی رضی اللہ عنہ پر پتھر مارتے رہے اور یہی گمان کرتے رہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں جنہوں نے اپنی چادر اوڑھ رکھی ہے، اس دوران علی رضی اللہ عنہ (تکلیف کی وجہ سے) کروٹیں بدلتے اور تڑپتے رہے، پھر جب مشرکین کو معلوم ہوا کہ یہ تو علی ہیں، تو انہوں نے کہا: تم تو بہت کم ظرف نکلے، تم تڑپ رہے تھے جبکہ تمہارے ساتھی (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) تو کبھی نہیں تڑپتے تھے، اور ہمیں تمہاری اس حالت پر شک تو ہوا تھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا، اسے ابو داؤد طیالسی وغیرہ نے بھی ابو عوانہ سے بعض الفاظ کے اضافے کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4309]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه مقال من أجل أبي بَلْج - واسمه يحيى بن سُليم، ويقال: ابن أبي سُليم - كما سيأتي بيانه برقم (4702) حيث رواه من طريق يحيى بن حماد عن أبي عوانة - وهو الوضّاح بن عبد الله اليَشْكري - ضمن حديث طويل. عمرو بن ميمون: هو الأَوْدي.» [ترقيم الرساله 4309] [ترقيم الشركة 4286] [ترقيم العلميه 4263]
الحكم على الحديث
إسناده فيه مقال من أجل أبي بَلْج - واسمه يحيى بن سُليم
Grade: إسناده فيه مقال من أجل أبي بَلْج - واسمه يحيى بن سُليم