☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4288
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4288
حدثني أبو بكر محمد بن داود بن سليمان الزاهد، حدثنا أبو علي محمد بن محمد بن الأشْعَث الكوفي بمصر، حدثني أبو الحسن موسى بن إسماعيلَ بن موسى بن جعفر بن محمد بن علي، حدثني أبي إسماعيلُ، عن أبيه موسى بن جعفر، عن أبيه جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جده علي بن الحُسين، عن أبيه الحسين ابن علي، عن أبيه علي بن أبي طالب: أنَّ يَهوديًا كان يقال له: جُرَيجِرة، كان له على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم دنانيرُ، فتَقاضى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال له:"يا يَهودِيُّ، ما عندي ما أُعطِيك" قال: فإني لا أُفارِقُك يا محمدُ حتى تُعطِيَني، فقال صلى الله عليه و آله وسلم:"إذًا أَجلِسَ معكَ" فجلسَ معه، فصلى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في ذلك الموضِع الظهرَ والعصرَ والمغربَ والعشاءَ الآخِرةَ والغَداةَ، وكان أصحابُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يَتَهدَّدونه ويتَوعَّدونه، ففَطِن رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"ما الذي تَصنَعون به؟" فقالوا يا رسول الله، يَهوديٌّ يَحبِسُك؟!، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَنَعَني ربِّي أن أَظْلِمَ معاهَدًا ولا غيره" فلما تَرجَّل النهارُ (1) قال اليهوديُّ: أشهد أن لا إله إلّا الله وأشهدُ أن محمدًا عبدُه ورسولُه، وشَطْرُ مالي في سبيل الله، أما والله ما فعلتُ الذي فعلتُ بك إلّا لأنظُرَ إلى نَعتِكَ في التوراة: محمدُ بن عبد الله مَولدُه بمكة، ومُهاجَرُه بطَيْبة، ومُلكُه بالشام، ليس بفَظٍّ ولا غَليظٍ ولا سَخّابٍ في الأسواق، ولا مُتَزيِّنٍ بالفُحْشِ ولا قولِ الخَنَا، أشهدُ أن لا إله إلّا الله وأنك رسول الله، هذا مالي فاحكُم فيه بما أراكَ اللهُ؛ وكان اليهوديُّ كثيرَ المالِ (2) [ومن كتاب الهجرة الأولى إلى الحبشة] تواترت الأخبارُ أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم لما مات عمُّه أبو طالبٍ لقيَ هو والمُسلِمون أذًى من المشركين بعد موتِه، فقال لهمُ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم حين ابتُلُوا وشَطَّتْ بهم عشائرهم:"تَفَرَّقُوا" وأشارَ قِبَل أرضِ الحبشة، وكانت أرضًا دَفِيئَة تَرحَلُ إليها قريش رحلةَ الشتاء، فكانت أولَ هجرةٍ في الإسلام، وإنما أمرَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أصحابَه بالخُروج إلى النجاشيِّ لِعَدْلِه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4242 - حديث منكر بمرة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی جسے جریجرہ کہا جاتا تھا، اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کچھ دنانیر (قرض) تھے، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مطالبہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے یہودی! میرے پاس تمہیں دینے کے لیے کچھ نہیں ہے“ اس نے کہا: اے محمد! میں آپ کو اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک آپ مجھے میرا حق نہ دے دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایسا ہے تو میں تمہارے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں“ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے ساتھ بیٹھ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی جگہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور صبح (فجر) کی نمازیں ادا کیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ اسے ڈرا دھمکا رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کا احساس ہوا تو آپ نے فرمایا: ”تم اس کے ساتھ کیا کر رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ایک یہودی آپ کو روک کر رکھے؟! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب نے مجھے کسی معاہد (جس سے معاہدہ ہو) یا کسی اور پر ظلم کرنے سے منع فرمایا ہے“ پس جب دن چڑھ آیا تو اس یہودی نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا الله وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُه» میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور میرا آدھا مال اللہ کی راہ میں ہے، اللہ کی قسم! میں نے آپ کے ساتھ یہ سب صرف اس لیے کیا تاکہ میں آپ کی وہ صفات دیکھ سکوں جو تورات میں مذکور ہیں: ”محمد بن عبداللہ، جن کی ولادت مکہ میں، ہجرت گاہ طیبہ (مدینہ) میں اور ان کی سلطنت شام میں ہوگی، وہ نہ تند خو ہیں نہ سخت دل، نہ بازاروں میں شور مچانے والے ہیں اور نہ ہی بیہودہ گوئی اور گالی گلوچ کرنے والے ہیں“ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں، یہ میرا مال ہے، اب آپ اس میں ویسا ہی فیصلہ فرمائیں جیسا اللہ آپ کو دکھائے؛ اور وہ یہودی بہت مالدار تھا۔ ہجرتِ حبشہ کا بیان: متواتر خبریں ثابت ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابوطالب کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور مسلمانوں کو ان کی وفات کے بعد مشرکین کی طرف سے بہت اذیتیں پہنچیں، چنانچہ جب وہ آزمائش میں ڈالے گئے اور ان کے قبیلوں نے ان سے قطع تعلق کر لیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم متفرق ہو جاؤ“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حبشہ کی سرزمین کی طرف اشارہ فرمایا، وہ ایک گرم ملک تھا جہاں قریش سردیوں میں سفر کیا کرتے تھے، یہ اسلام میں پہلی ہجرت تھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نجاشی کے پاس جانے کا حکم صرف اس کے عدل و انصاف کی وجہ سے دیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4288]
تخریج الحدیث
«خبر موضوع، آفته أبو علي محمد بن محمد بن الأشعث، فقد اتهمه ابن عدي والدارقطني بوضع هذه النسخة العَلَوية، وليس آفته موسى بن إسماعيل كما قال الذهبي في "تلخيصه"، ولا يُفهم من قول ابن عدي: فذكرنا روايته هذه الأحاديث عن موسى هذا لأبي عبد الله الحسين بن علي بن الحسن ...» [ترقيم الرساله 4288] [ترقيم الشركة 4265] [ترقيم العلميه 4242]
الحكم على الحديث
خبر موضوع
Grade: خبر موضوع
← Previous Hadith (4287) Back to Bab Next Hadith → (4289)