☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4221
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4221
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا هاشم بن مَرْثَد الطَّبَراني، حدثنا يعقوب بن محمد الزُّهْري، حدثنا عبد العزيز بن عِمران، حدثنا عبد الله بن جعفر، عن أبي عَون، عن المِسْوَر بن مَخْرَمة، عن ابن عبّاس، عن أبيه، قال: قال عبدُ المُطَّلب: قَدِمْنا اليمنَ في رحلةِ الشتاء، فنزلتُ على حَبْرٍ من اليهود، فقال لي رجل من أهل الزَّبُور: يا عبدَ المُطَّلب، أتأذَنُ لي أن أنظُرَ إلى بدنِك ما لم يكن عَورةٌ، قال: ففتح إحدى مَنْخِرَيَّ فنظر فيه، ثم نظر في الأخرى، فقال: أشهدُ أنَّ في إحدى يَدَيك مُلْكًا، وفي الأخرى نبوةً، وأرى ذلك في بني زُهْرةَ، فكيف ذلك؟ فقلت: لا أدري، قال: هل لك من شاعَةٍ، قال: قلتُ: وما الشاعةُ؟ قال: زوجةٌ، قلت: أما اليومَ فلا، قال: إذا قَدِمْتَ فتَزَوَّجْ فيهن، فرجع عبدُ المُطَّلب إلى مكة، فتزوَّج هالة بنتَ وهبِ بن عبد مَنافٍ، فوَلَدَت له حمزةَ وصفيّةَ، وتزوج عبدُ الله بن عبد المطّلب آمنةَ بنت وهبٍ، فولَدَت رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقالت قريشٌ حين تَزوَّج عبدُ الله آمنةَ: فَلَجَ (1) عبدُ الله على أبيه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4176 - يعقوب وشيخه ضعيفان
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبدالمطلب نے بیان کیا: ہم موسم سرما کے سفر میں یمن گئے تو میں یہودیوں کے ایک عالم کے پاس ٹھہرا، وہاں اہل زبور میں سے ایک شخص نے مجھ سے کہا: اے عبدالمطلب! کیا آپ مجھے اپنے بدن کے وہ حصے دیکھنے کی اجازت دیں گے جو پردہ نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا: پھر اس نے میرے نتھنوں میں سے ایک کو کھول کر دیکھا، پھر دوسرے کو دیکھا اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے ایک ہاتھ میں بادشاہت اور دوسرے میں نبوت ہے، اور میں یہ نبوت بنو زہرہ میں دیکھ رہا ہوں، یہ کیسے ممکن ہے؟ میں نے کہا: مجھے معلوم نہیں۔ اس نے پوچھا: کیا آپ کی کوئی «شاعة» ”بیوی“ ہے؟ میں نے کہا: آج تو نہیں ہے۔ اس نے کہا: جب آپ واپس پہنچو تو ان عورتوں میں سے کسی سے نکاح کر لینا۔ چنانچہ عبدالمطلب مکہ واپس آئے اور ہالہ بنت وہب بن عبد مناف سے نکاح کیا، جن سے حمزہ اور صفیہ پیدا ہوئے، اور عبداللہ بن عبدالمطلب نے آمنہ بنت وہب سے نکاح کیا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت ہوئی، تو قریش نے اس وقت کہا جب عبداللہ نے آمنہ سے نکاح کیا: عبداللہ اپنے والد پر «فلج» ”غالب آ گئے“۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4221]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا من أجل عبد العزيز بن عمران، فهو متروك الحديث، ويعقوب بن محمد الزُّهْري - وهو ابن عيسى - فيه لين، لكن هذا الأخير متابعٌ، فيبقى الشأن في الآخر. لكن زواج عبد المطلب بهالة وزواج ابنه عبد الله ووالد النبي صلى الله عليه و آله وسلم، بآمنة، فمشهور عند أهل السير شهرةً يُستغنى بها عن الإسناد.» [ترقيم الرساله 4221] [ترقيم الشركة 4198] [ترقيم العلميه 4176]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا من أجل عبد العزيز بن عمران
Grade: إسناده ضعيف جدًّا من أجل عبد العزيز بن عمران
← Previous Hadith (4220) Back to Bab Next Hadith → (4222)