☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4202
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4202
حدثني علي بن عيسى، حدثنا أحمد بن محمد بن الأزهر، حدثنا علي بن حُجْر، حدثنا علي بن مُسْهِر، عن داود بن أبي هند، عن الشَّعْبي، عن جابر: أنَّ وَفْد نَجْرانَ أتَوا النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقالوا: ما تقولُ في عيسى ابن مَريم؟ فقال:"هو رُوح اللهِ وَكَلِمَتُه وعبدُ الله ورسولُه" قالوا له: هل لك أن نُلاعِنَك أنه ليس كذلك؟ قال:"وذاك أحبُّ إليكم؟" قالوا: نعم، قال:"فإذا شئتُم" فجاء النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم وجَمَعَ ولدَه والحسنَ والحُسينَ، فقال رئيسُهم: لا تُلاعِنُوا هذا الرجلَ، فواللهِ لئن لاعَنْتُمُوه لَيُخسَفَنَّ بأحدِ الفريقَين، فجاؤوا، فقالوا: يا أبا القاسم، إنما أرادَ أن يُلاعِنكَ سُفهاؤُنا، وإنَّا نُحِبُّ أن تُعْفِيَنا، قال:"قد أعفَيتُكُم". ثم قال:"إنَّ العذابَ قد أظَلَّ نَجْرانَ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4157 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نجران کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور انہوں نے عرض کیا: ”آپ عیسیٰ ابن مریم کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اللہ کی روح، اس کا کلمہ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ انہوں نے آپ سے کہا: ”کیا آپ کو منظور ہے کہ ہم اس بات پر آپ سے ملاعنہ (مباہلہ) کریں کہ وہ ایسے نہیں ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہی زیادہ پسند ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پس جب تم چاہو۔“ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے اپنی اولاد اور حسن و حسین رضی اللہ عنہم کو جمع کیا۔ تو ان (نجرانیوں) کے سردار نے کہا: ”اس شخص سے ملاعنہ مت کرو، اللہ کی قسم! اگر تم نے ان سے ملاعنہ کیا تو دونوں گروہوں میں سے ایک کو ضرور زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔“ چنانچہ وہ آئے اور کہنے لگے: ”اے ابوالقاسم! آپ سے ملاعنہ کرنے کا ارادہ تو ہمارے بے وقوفوں نے کیا تھا، اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں اس سے معاف کر دیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں معاف کر دیا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً عذاب نجران پر سایہ فگن ہو چکا تھا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4202]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف أحمد بن محمد بن الأزهر، والصحيح أنه عن الشَّعْبي» [ترقيم الرساله 4202] [ترقيم الشركة 4179] [ترقيم العلميه 4157]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف أحمد بن محمد بن الأزهر
Grade: إسناده ضعيف لضعف أحمد بن محمد بن الأزهر
← Previous Hadith (4201) Back to Bab Next Hadith → (4203)