حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا عبد الله بن وهب، قال: وأخبرني عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، عن أبيه، في قول الله: ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَهُمْ أُلُوفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ﴾ إلى قوله: ﴿وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ﴾ [البقرة: 243 - 246] ، قال: أوحَى اللهُ إلى نبيِّهم: أنْ في ولدِ فُلانٍ رجلٌ يَقتُل اللهُ به الجالوتَ، ومن علامَتِه هذا القَرْنُ تضعُه على رأسِه فيَفيضُ ماءً، فأتاه، فقال: إنَّ الله أوحَى إليَّ أنَّ في ولدك رجلًا يقتُل اللهُ به جالوتَ، قال: نعم يا نبيَّ الله، قال: فأخرجَ له اثنَي عَشَر رجلًا أمثالَ السَّواري، وفيهم رجلٌ بارعٌ عليهم، فجعل يَعرِضُهم على القَرْن، فلا يَرى شيئًا، قال: فقال: إنَّ لك غيرَ هؤلاء لَولَدٌ، قال: نعم يا نبي الله، لي ولد قَصِيرٌ استحييتُ أن يَراه الناسُ، فجعلتُه في الغَنَم، قال: فأين هو؟ قال: هو في شِعْبِ كذا وكذا، قال: فخرج إليه، فقال: هذا هو لا شَكَّ فيه، قال: فَوَضَعَ القَرْنَ على رأسِه ففاضَ (1) (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4131 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَهُمْ أُلُوفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ﴾ ”کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکلے حالانکہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے“ سے لے کر ﴿وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ﴾ ”اور اللہ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے“ [سورة البقرة: 243 - 246] تک کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ان کے نبی کی طرف وحی فرمائی کہ فلاں شخص کی اولاد میں ایک ایسا آدمی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ جالوت کو قتل کرائے گا، اور اس کی نشانی یہ ہے کہ تم یہ سینگ اس کے سر پر رکھو گے تو اس سے پانی ابل پڑے گا۔ چنانچہ وہ (نبی) اس شخص کے پاس آئے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی فرمائی ہے کہ تمہاری اولاد میں ایک ایسا آدمی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ جالوت کو قتل کرائے گا۔ اس نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے نبی! پھر اس نے ان کے سامنے ستونوں جیسے (مضبوط اور قد آور) بارہ آدمی پیش کیے، جن میں ایک شخص سب سے بڑھ کر خوبصورت تھا۔ پس وہ نبی انہیں اس سینگ کے سامنے لانے لگے لیکن انہیں کوئی نشانی نظر نہ آئی۔ اس پر نبی نے فرمایا: کیا ان کے علاوہ بھی تمہاری کوئی اولاد ہے؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں اے اللہ کے نبی! میرا ایک چھوٹے قد کا بیٹا ہے، مجھے لوگوں کو اسے دکھانے میں شرم محسوس ہوئی اس لیے میں نے اسے بکریوں میں (چرانے کے لیے) بھیج دیا ہے۔ نبی نے پوچھا: وہ کہاں ہے؟ اس نے کہا: وہ فلاں فلاں گھاٹی میں ہے۔ پس نبی اس کی طرف نکل گئے (اور جب اسے دیکھا تو) فرمایا: بلاشبہ یہی وہ شخص ہے۔ پھر انہوں نے وہ سینگ اس کے سر پر رکھا تو وہ (پانی سے) ابل پڑا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4176]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات غير عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، فضعيف، وهو صاحب قرآن وتفسير، كما قال الذهبي في "السير" 8/ 349، وقد جاء نحوه من رواية السُّدِّي - وهو إسماعيل بن عبد الرحمن - عن أبي مالك وأبي صالح عن ابن عبّاس، وعن مُرَّة عن ابن مسعود، وعن ناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. وسنده حسن.» [ترقيم الرساله 4176] [ترقيم الشركة 4153] [ترقيم العلميه 4131]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات غير عبد الرحمن بن زيد بن أسلم
Grade: رجاله ثقات غير عبد الرحمن بن زيد بن أسلم