حدثنا أبو الحسن بن شَبَّويهِ، حدثنا أبو الفضل جعفر بن محمد بن الحارث، حدثنا علي بن مِهْران، حدثنا سلمة بن الفضل، عن محمد بن إسحاق، قال: كان صفيُّ الله موسى قد كَرِهَ الموتَ وأعظمَه، فلما كَرِهَه أحبَّ الله أن يُحبِّب إليه الموتَ ويُكرِّه إليه الحياةَ، فحُوِّلت النبوةُ إلى يُوشَع بن نُون، فكان يَغدُو إليه ويَرُوح، فيقول له موسى: يا نبيَّ الله، ما أحدَثَ اللهُ إليك؟ فيقول له يُوشَع بن نُون: يا نبي الله، ألم أصحَبْك كذا وكذا سنةً، فهل كنتُ أسألُك عن شيءٍ مما أحدَثَ اللهُ إليك حتى تكون أنت الذي تَبتدئ به وتَذكُرُه، فلما رأى ذلك موسى كَرِهَ الحياةَ وأحبَّ الموت (1) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ کے برگزیدہ نبی موسیٰ علیہ السلام موت کو ناپسند کرتے تھے اور اسے بہت بھاری (سخت) سمجھتے تھے۔ جب انہوں نے موت کو ناپسند کیا تو اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ وہ ان کے لیے موت کو محبوب بنا دے اور زندگی کو ناپسندیدہ کر دے۔ چنانچہ (وحی و رسالت کا سلسلہ) حضرت یوشع بن نون علیہ السلام کی طرف منتقل کر دیا گیا۔ موسیٰ علیہ السلام ان کے پاس صبح و شام آتے جاتے تھے، اور موسیٰ علیہ السلام ان سے پوچھتے: ”اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف کیا نئی وحی بھیجی ہے؟“ تو یوشع بن نون علیہ السلام ان سے جواباً کہتے: ”اے اللہ کے نبی! کیا میں اتنے اتنے سال آپ کی صحبت میں نہیں رہا؟ تو کیا میں نے کبھی آپ سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا تھا جو اللہ آپ کی طرف وحی فرماتا تھا، یہاں تک کہ آپ خود ابتدا کر کے مجھے اس کا ذکر کرتے تھے؟“ پس جب موسیٰ علیہ السلام نے یہ کیفیت دیکھی تو انہیں زندگی ناپسند ہو گئی اور وہ موت سے محبت کرنے لگے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4156]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات، وصحَّحه البوصيري في "إتحاف المهرة" (5791)، وابن حجر في "المطالب العالية" (3455). الحكم: هو ابن عُتيبة.» [ترقيم الرساله 4156] [ترقيم الشركة 4133]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات