☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4150
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4150
أخبرنا الحسن بن محمد الإسفراييني، حدثنا محمد بن أحمد بن البَرَاء، حدثنا عبد المنعم، عن أبيه، عن وهب بن مُنبِّه، قال: كان هارون بن عِمران فَصِيحَ اللسان بَيِّنَ المَنْطِق، يَتكلَّم في تُؤَدَةٍ، ويقولُ بعِلْمٍ وحِلْمٍ، وكان أطولَ من موسى طُولًا، وأكبرَهما في السِّنِّ، وكان أكثرَهما لَحْمًا وأبيضَهُما جِسْمًا وأغلظَهما ألواحًا، وكان موسى رَجُلًا جَعْدًا آدَمَ طُوالًا كأنه من رجال شَنُوءة، ولم يَبعَثِ اللهُ نبيًّا إلَّا وقد كانت عليه شامَةُ النبوة في يده اليُمْنَى إلَّا أن يكون نبيُّنا محمد صلى الله عليه و آله وسلم، فإنَّ شامةَ النبوة قد كانت بين كَتِفَيه، وقد سئل نبيُّنا صلى الله عليه و آله وسلم عن ذلك فقال:"هذه الشامةُ التي بين كَتِفَيَّ شامةُ الأنبياءِ قَبْلي، لأنه لا نَبيَّ بعدي ولا رسولَ" (1) .
Translation: طلحہ بابر
وہب بن منبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”حضرت ہارون بن عمران علیہ السلام فصیح اللسان (شیریں زبان) اور واضح گفتگو کرنے والے تھے۔ وہ بہت ٹھہر ٹھہر کر گفتگو کرتے تھے، اور جو کچھ کہتے علم اور بردباری کے ساتھ کہتے تھے۔ وہ قد میں حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لمبے، عمر میں ان سے بڑے، جسامت میں زیادہ بھرے ہوئے، رنگت میں زیادہ سفید اور چوڑے کندھوں والے تھے۔ جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام گھنگھریالے بالوں والے، گندمی رنگت والے اور لمبے قد کے شخص تھے گویا کہ وہ قبیلہ شنوءہ کے لوگوں میں سے ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسا نبی مبعوث نہیں فرمایا مگر اس کے دائیں ہاتھ پر نبوت کا نشان (مہر) موجود تھا، سوائے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مہرِ نبوت آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان تھی۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے کندھوں کے درمیان موجود یہ مہرِ نبوت مجھ سے پہلے والے انبیاء کی مہر کی طرح ہے (البتہ جگہ مختلف ہے)، کیونکہ میرے بعد نہ کوئی نبی ہوگا اور نہ کوئی رسول آئے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4150]
تخریج الحدیث
«إسناده واهٍ كما قال الذهبي في غير موضع من "تلخيصه"، من أجل عبد المنعم» [ترقيم الرساله 4150] [ترقيم الشركة 4127/1]
الحكم على الحديث
إسناده واهٍ كما قال الذهبي في غير موضع من "تلخيصه"
Grade: إسناده واهٍ كما قال الذهبي في غير موضع من "تلخيصه"
← Previous Hadith (4149) Back to Bab Next Hadith → (4151)