حدثنا مُكرَم بن أحمد القاضي ببغداد، حدثنا أحمد بن حيان بن مُلاعِب، حدثنا سعيد بن عامر، حدثنا محمد بن عمرو بن علقمة، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ الكريم ابن الكريم ابن الكريم (1) يوسف بن يعقوب بن إسحاق بن إبراهيم، نبي الله ابن نبي الله ابن نبي الله ابن خَليل الله" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ کریم بن کریم بن کریم (یعنی عزت والے کے بیٹے عزت والے، اور ان کے بیٹے عزت والے) یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ہیں، جو اللہ کے نبی، اللہ کے نبی کے بیٹے، اللہ کے نبی کے پوتے، اور اللہ کے خلیل کے پڑپوتے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4127]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، وقد تقدم برقم (3365) من طريق يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو.» [ترقيم الرساله 4127] [ترقيم الشركة 4105]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح