حدثنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدثنا عبيد بن حاتم الحافظ العِجْلي، حدثنا إسماعيل بن عُبيد بن أبي كَريمة الحَرّاني، حدثنا عمر بن عبد الرحيم الخطابي، حدثنا عبيد الله بن محمد العتبي - من ولد عتبة بن أبي سفيان - [عن أبيه] (2) قال: حدثنا عبد الله بن سعْد [عن] الصُّنابحي (3) ، قال: حَضَرْنا مجلس معاوية بن أبي سفيان، فتذاكر القومُ إسماعيل وإسحاق بن إبراهيم، فقال بعضهم: الذبيح إسماعيل، وقال بعضهم: بل إسحاق الذبيح، فقال معاوية: سقطتُم على الخبير، كنا عند رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأتاه أعرابي، فقال: يا رسول الله، خلفتُ البلاد يابسةً والماء يابسًا، هَلَكَ المال، وضاعَ العِيالُ، فعُدْ عليّ بما أفاء الله عليك يا ابن الذبيحين، قال: فتبسّم رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ولم يُنكر عليه، فقلنا: يا أمير المؤمنين، وما الذبيحان؟ قال: إنَّ عبد المطلب لما أمر بحفر زمزم، نَذَرَ الله إن سَهُل له أمرها أن يَنحَر بعض ولده، فأخرجهم فأسْهَم بينهم، فخرج السهم لعبد الله، فأراد ذَبحه، فَمَنَعَه أخواله من بني مخزوم، وقالوا: أرْضِ ربَّك وافْدِ ابنك، قال: ففَدَاه بمئة ناقة، قال: فهو الذَّبيح، وإسماعيل الثاني (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4036 - إسناده واه
Translation: طلحہ بابر
صنابحی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کی مجلس میں حاضر تھے کہ لوگوں نے اسماعیل اور اسحاق بن ابراہیم علیہما السلام کا تذکرہ شروع کیا۔ ان میں سے کچھ نے کہا: ذبیح اسماعیل ہیں، اور کچھ نے کہا: بلکہ ذبیح اسحاق ہیں۔ تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ایک باخبر شخص کے پاس پہنچے ہو۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک اعرابی آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے علاقے کو اس حال میں چھوڑ کر آیا ہوں کہ زمین خشک ہے اور پانی خشک ہو چکا ہے، مال ہلاک ہو گیا ہے اور اہل و عیال ضائع ہو رہے ہیں، پس اے دو ذبیحوں (قربان ہونے والوں) کے بیٹے! اللہ نے آپ کو جو مالِ غنیمت دیا ہے اس میں سے مجھ پر احسان فرمائیں۔ راوی کہتے ہیں: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا پڑے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ تو ہم نے عرض کیا: اے امیر المومنین! دو ذبیح کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: جب عبدالمطلب کو زمزم کھودنے کا حکم دیا گیا، تو انہوں نے اللہ سے نذر مانی کہ اگر ان کا یہ کام آسان ہو گیا تو وہ اپنے بیٹوں میں سے کسی ایک کو ذبح (قربان) کریں گے۔ پس انہوں نے اپنے بیٹوں کو نکالا اور ان کے درمیان قرعہ اندازی کی، تو قرعہ عبداللہ کے نام نکلا۔ عبدالمطلب نے انہیں ذبح کرنے کا ارادہ کیا، تو بنو مخزوم سے ان کے ماموؤں نے انہیں روک دیا اور کہا: اپنے رب کو راضی کریں اور اپنے بیٹے کا فدیہ دیں۔ معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پس انہوں نے سو اونٹنیوں کے ساتھ ان کا فدیہ دیا۔ تو وہ (پہلے) ذبیح ہیں، اور دوسرے اسماعیل علیہ السلام ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4080]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف كما قال الذهبي في "تلخيصه"، وذلك لجهالة من بين ابن أبي كريمة والصنابحي.» [ترقيم الرساله 4080] [ترقيم الشركة 4058] [ترقيم العلميه 4036]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف كما قال الذهبي في "تلخيصه"
Grade: إسناده ضعيف كما قال الذهبي في "تلخيصه"