☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4008
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4008
حدَّثنا محمد بن صالح بن هانئ والحسن بن يعقوب قالا: حدَّثنا السَّرِي بن خُزَيمة، حدَّثنا عبد الله بن يزيد المقرئ، حدَّثنا سعيد بن أبي أيوب، حدَّثنا عيّاش بن عبَّاس القِتْباني، عن عيسى بن هلال الصَّدَفي، عن عبد الله بن عمرو قال: أتى رجلٌ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: أقرئني يا رسول الله، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اقرأ ثلاثًا من ذواتِ (الر) "، فقال الرجل كَبِرَت سنِّي، واشتدَّ قلبي، وغَلُظَ لساني، قال:"اقرأ ثلاثًا من ذواتِ (حم) ، فقال مثلَ مَقالتِه الأولى، فقال:"اقرأ ثلاثًا من المسبِّحات"، فقال مثلَ مقالتِه، فقال الرجل: يا رسول الله، أقرئْني سورةً جامعةً، فأقرأه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ حتى فَرَغَ منها، فقال الرجل: والَّذي بعثَك بالحقِّ لا أزيدُ عليها أبدًا. ثم أدبَرَ الرجل، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أَفْلَحَ الرُّوَيجِلُ"، ثم ذَكَر ما يقيمه (1) (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3964 - بل صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے قرآن پڑھائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”(الر) والی سورتوں میں سے تین سورتیں پڑھ لو۔“ اس شخص نے کہا: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، میرا دل سخت ہو گیا ہے، اور میری زبان موٹی ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر (حم) والی سورتوں میں سے تین سورتیں پڑھ لو۔“ اس نے پھر وہی بات دہرائی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر مسبحات (سبح اور یسبح سے شروع ہونے والی سورتوں) میں سے تین سورتیں پڑھ لو۔“ اس نے پھر وہی عذر پیش کیا، اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایک جامع سورت پڑھا دیجیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ پڑھائی، یہاں تک کہ آپ اس سے فارغ ہوئے۔ اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں اس پر کبھی اضافہ نہیں کروں گا۔ پھر وہ شخص پیٹھ پھیر کر چلا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ چھوٹا سا آدمی کامیاب ہو گیا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ اعمال ذکر کیے جو اسے قائم رکھیں گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4008]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لينٌ، عيسى بن هلال الصدفي تفرَّد به، ولم يؤثر توثيقه عن غير ابن حبان ويعقوب الفسوي، وفي القلب من أحاديثه شيء.» [ترقيم الرساله 4008] [ترقيم الشركة 3986] [ترقيم العلميه 3964]
الحكم على الحديث
إسناده فيه لينٌ
Grade: إسناده فيه لينٌ
← Previous Hadith (4007) Back to Bab Next Hadith → (4009)