☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3993
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3993
حدَّثَناه علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدَّثنا أبو مُسلِم ومحمد بن يحيى القزَّاز قالا: حدَّثنا حَجَّاج بن المِنهال، حدَّثنا حماد بن سَلَمة، أخبرنا ثابتٌ البُنَاني، عن أنس بن مالك: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أتاه جبريلُ وهو يلعبُ مع الصِّبيان، فأَخَذَه فصَرَعَه فشَقَّ عن قلبِه، فاستَخرَج منه عَلَقةً، فقال: هذا حظُّ الشيطان منك، قال: فغَسَلَه في طَسْتٍ من ذهب بماءِ زمزمَ ثم لأَمَه ثم أعاده في مكانه، قال: وجاء الغِلمانُ يَسعَونَ إلى أُمَّه - يعني ظِئْرَه - فقالوا: إنَّ محمدًا قد قُتِل (1) ، فأقبَلَت ظئره تريده، فاستقبلها راجعًا وهو مُنتقِعُ اللون. قال أنس: وقد كنَّا نَرى أثرَ المِخْيَطِ في صدرِه (2) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه! وقد صحَّت الروايةُ عن عمر بن الخطَّاب وعلي بن أبي طالب: لن يَغلِبَ عُسرٌ يُسرَينِ (3) . وقد رُوِيَ بإسنادٍ مُرسَلٍ عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3949 - صحيح على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پکڑا اور لٹا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سینہ چاک کیا اور اس میں سے آپ کا دل نکالا، پھر اس سے خون کا ایک لوتھڑا نکالا اور فرمایا: ”یہ تم میں سے شیطان کا حصہ تھا۔“ پھر انہوں نے اس دل کو سونے کے ایک طشت میں زمزم کے پانی سے دھویا، پھر اسے جوڑ کر اسی جگہ واپس رکھ دیا۔ اور لڑکے دوڑتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ماں (یعنی آپ کی رضاعی ماں سیدہ حلیمہ) کے پاس گئے اور کہا: ”محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو قتل کر دیا گیا ہے۔“ تو وہ دوڑتی ہوئی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف آئیں، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں واپس آتے ہوئے ملے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے کا رنگ اترا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سینہ مبارک پر سلائی کے نشانات دیکھا کرتے تھے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما سے یہ روایت بھی صحیح ثابت ہے کہ: ”ایک تنگی دو آسانیوں پر ہرگز غالب نہیں آ سکتی۔“ اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مرسل سند کے ساتھ بھی یوں مروی ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3993]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو مسلم: هو الحافظ أبو مسلم الكجِّي إبراهيم بن عبد الله بن مسلم البصري.» [ترقيم الرساله 3993] [ترقيم الشركة 3971] [ترقيم العلميه 3949]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (3992) Back to Bab Next Hadith → (3994)