حدَّثنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا عبد الله بن محمد بن وَهْب الحافظ، أخبرنا عبد الله بن محمد بن يوسف الفِرْيابي، حدثني أبي، حدَّثنا سفيان، عن عُبيد الله بن عبد الرحمن بن عبد الله بن مَوهَب، قال: سمعتُ عليَّ بن الحسين يحدِّث عن أبيه، عن جدِّه قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ستةٌ لَعنتُهم، ولَعَنَهم الله وكلُّ نبيٍّ مُجابٍ: الزائدُ في كتاب الله، والمكذِّبُ بقَدَر الله، والمتسلِّطُ بالجَبَروتِ ليُذِلُّ من أعزَّ اللهُ ويُعِزَّ من أذلَّ الله، والتاركُ لسُنَّتي، والمستحِلُّ من عِتْرتي ما حرَّم الله، والمستحلُّ لحُرَم الله (1) . قال سفيان: اقرؤوا سورة ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى (5) وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى (6) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى (7) وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى (8) وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى (9) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى﴾. هكذا حدَّثَناه أبو علي، وله إسنادٌ صحيح أخشى أني ذكرتُه فيما تقدَّم (2) :
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3940 - سكت عنه الذهبي في التلخيص في هذا الموضع
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن حسین رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا (سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”چھ لوگوں پر میں نے لعنت کی ہے، اور اللہ اور ہر وہ نبی جس کی دعا قبول ہوتی ہے، نے بھی ان پر لعنت کی ہے: (1) اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا، (2) اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، (3) تکبر و جبر کے ساتھ مسلط ہونے والا، تاکہ اسے ذلیل کرے جسے اللہ نے عزت دی ہے اور اسے عزت دے جسے اللہ نے ذلیل کیا ہے، (4) میری سنت کو چھوڑنے والا، (5) میری اولاد (اہلِ بیت) کے بارے میں اس چیز کو حلال سمجھنے والا جسے اللہ نے حرام کیا ہے، (6) اور اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھنے والا۔“ (یہ حدیث بیان کرنے کے بعد) سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا: سورۃ ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾ کی تلاوت کرو: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى (5) وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى (6) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى (7) وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى (8) وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى (9) فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى﴾ [سورۃ اللیل: 5-10] ابو علی (حسین بن علی الحافظ) نے ہمیں اسی طرح یہ حدیث بیان کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ میں اسے پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3984]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف عبيد الله بن مَوهَب، واضطرابه فيه كما سلف بيانه برقم (102)، وعبد الله بن محمد بن يوسف الفريابي لا تُعرَف حاله. سفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3984] [ترقيم الشركة 3962] [ترقيم العلميه 3940]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف عبيد الله بن مَوهَب
Grade: إسناده ضعيف لضعف عبيد الله بن مَوهَب