حدَّثنا علي بن عيسى الحِيرِي، حدَّثنا الحسين بن محمد بن زياد، حدَّثنا سعيدٌ بن يحيى بن سعيد الأمَوي، حدَّثنا أبي، عن هشام بن عُرْوة، عن عُرْوة، عن عائشة قالت: أُنزِلَت ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى﴾ في ابن أمِّ مكتُوم الأعمى، قالت: أتى إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فجَعَل يقول: أرشِدْني، قالت: وعندَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من عُظماء المشركين، قالت: فجَعَل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يُعرضُ عنه ويُقبلُ على الآخر ويقول:"أترى بما أقولُ بأسًا؟" فيقول: لا، ففي هذا نَزَلَت ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى﴾ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، فقد أرسَلَه جماعةٌ عن هشام بن عُرْوة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3896 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سورہ ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى﴾ نابینا صحابی ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے: (اے اللہ کے رسول!) میری رہنمائی فرمائیے، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس مشرکین کے بڑے سردار بیٹھے ہوئے تھے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان (نابینا صحابی) سے اعراض فرما کر ان سرداروں کی طرف متوجہ ہو گئے اور ان سے دریافت کرنے لگے: ”کیا جو میں کہہ رہا ہوں اس میں تمہیں کوئی حرج نظر آتا ہے؟“ وہ کہتے: نہیں، پس اسی موقع پر ﴿عَبَسَ وَتَوَلَّى﴾ [سورة عبس: 1] ”وہ ماتھے پر بل لائے اور منہ موڑ لیا“ نازل ہوئی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ راویوں کی ایک جماعت نے اسے ہشام بن عروہ سے مرسل روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3940]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح إلى عروة بن الزبير، وقد اختُلف على ابنه هشام في وصله وإرساله.» [ترقيم الرساله 3940] [ترقيم الشركة 3918] [ترقيم العلميه 3896]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح إلى عروة بن الزبير
Grade: إسناده صحيح إلى عروة بن الزبير