حدَّثَناه أبو الحسين عبيد الله بن محمد البلخي من أصل كتابه، حدثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل السُّلَمي، حدثنا أبو صالح عبد الله بن صالح، حدثني الليث بن سعد، حدثني يونس بن يزيد، عن ابن شِهاب قال: أخبرني أبو عثمان بن سَنَّةَ الخُزاعي - وكان رجلًا من أهل الشام - أنه سمع عبدَ الله بن مسعود يقول: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال لأصحابه وهو بمكَّة:"مَن أحبَّ منكم أن يَحضُرَ الليلةَ أمرَ الجنِّ فليَفعَل" فلم يَحضُرْ منهم أحدٌ غيري، فانطلَقْنا حتى إذا كنَّا بأعلى مكة خَطَّ لي برِجْله خطًّا، ثم أمرني أن أجلسَ فيه، ثم انطلَقَ حتى قام فافتَتَح القرآنَ، فَغَشِيَتْه أسوِدةٌ كثيرة حالت بيني وبينَه حتى ما أسمَعُ صوتَه، ثم انطلقوا وطَفَقُوا يتقطَّعون مثلَ قِطَعِ السَّحاب ذاهبين حتى بَقِيَت منهم رَهْطٌ، وفَرَغَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم مع الفجر وانطلق فبَرَّزَ، ثم أتاني فقال:"ما فَعَلَ الرَّهْطُ؟" فقلت: هم أولئك يا رسول الله، فأخذ عَظْمًا ورَوْثًا، فأعطاهم إياه زادًا، ثم نهى أن يستطيبَ أحدٌ بعَظْم أو برَوْث (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3858 - هو صحيح عند جماعة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ میں اپنے صحابہ سے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص آج رات جنوں کے معاملے میں حاضر ہونا پسند کرے، وہ ایسا کر لے“، پس ان میں سے میرے سوا کوئی حاضر نہ ہوا، چنانچہ ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب ہم مکہ کے بالائی حصے میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے قدمِ مبارک سے میرے لیے ایک لکیر کھینچی، پھر مجھے اس کے اندر بیٹھنے کا حکم دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھے یہاں تک کہ کھڑے ہو کر قرآن پڑھنا شروع کیا، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بہت سے سیاہ سائے نما ہیولوں نے ڈھانپ لیا جو میرے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان حائل ہو گئے یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آواز بھی نہیں سن پا رہا تھا، پھر وہ رخصت ہونے لگے اور بادلوں کے ٹکڑوں کی طرح الگ ہوتے ہوئے چلے گئے یہاں تک کہ ان میں سے ایک مختصر گروہ باقی رہ گیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فجر کے وقت (فارغ ہو کر) تشریف لائے اور فرمایا: ”اس گروہ کا کیا بنا؟“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! وہ وہیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ہڈی اور لید لی اور انہیں بطور زادِ راہ عطا کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی بھی شخص کو ہڈی یا لید سے استنجا کرنے سے منع فرما دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3900]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، أبو عثمان بن سنّة لا يُعرَف روى عنه غير ابن شهاب الزهري، وأبو صالح عبد الله بن صالح» [ترقيم الرساله 3900] [ترقيم الشركة 3879] [ترقيم العلميه 3858]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف