أخبرنا أبو محمد عبد الرحمن بن حمدان الجلَّاب بهَمَذان، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا سعيد بن أبي مريم، حدثنا ابن أبي الزِّناد، أخبرني أَبي، حدثني ربيعة بن عِبَاد الدُّؤَلي، قال: رأيت رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم في الجاهلية بسوق ذي المَجَاز وهو يقول:"يا أيها الناس، قولوا: لا إلهَ إلّا الله، تُفلِحوا"، قال: يردِّدها مرارًا والناسُ مجتمعون عليه يتبعونه، وإذا وراءَه رجلٌ أحولُ ذو غَدِيرتَينِ، وَضِيءُ الوجه، يقول: إنه صابئٌ كاذب، فسألتُ: من هذا؟ فقالوا: عمُّه أبو لهب (3) . قال: وإنما استشهدتُ بعبد الرحمن بن أبي الزِّناد اقتداءً بهما، فقد استَشهَدا جميعًا به.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 39 - وإنما استشهدت بابن أبي الزناد فقد استشهدا به
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ربیعہ بن عباد دؤلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے دورِ جاہلیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے لوگو! «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کہہ دو، تم کامیاب ہو جاؤ گے“، وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے بار بار دہرا رہے تھے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گرد جمع تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے ایک بھینگا شخص تھا جس کے سر کے بالوں کی دو لٹیں تھیں اور چہرہ چمکدار تھا، وہ کہہ رہا تھا: یہ اپنے دین سے پھر جانے والا اور جھوٹا ہے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو لوگوں نے کہا: یہ ان کا چچا ابولہب ہے۔
میں نے عبدالرحمن بن ابی الزناد سے ان دونوں (امام بخاری و مسلم) کی پیروی میں استشہاد کیا ہے، کیونکہ ان دونوں نے بھی ان سے استشہاد کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 39]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن أبي الزناد: وهو عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 39] [ترقيم الشركة 39] [ترقيم العلميه 39]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح