أخبرنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، أخبرنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا داود بن أبي هند. وحدثني عليُّ بن عيسى - واللفظُ له - حدثنا الحسين بن محمد القَبّاني، حدثنا أبو هشام الرِّفاعي، حدثنا عبد الرحمن بن محمد المُحارِبي، عن داود بن أبي هند، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: مرَّ أبو جهل بالنبي صلى الله عليه و آله وسلم وهو يصلِّي، فقال: ألم أنهَكَ عن أن تصلِّيَ يا محمد، لقد علمتَ ما بها أحدٌ أكثرَ ناديًا مني، فانتهَرَه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال جبريل ﵇: ﴿فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ (17) سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ (18) ﴾ [العلق: 17، 18] ؛ والله لو دعا ناديَه لأَخذَتْه زَبَانيةُ العذاب (1) . صحيح الإسناد.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3809 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابوجہل نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، تو اس نے کہا: اے محمد! کیا میں نے آپ کو نماز پڑھنے سے منع نہیں کیا تھا؟ آپ کو معلوم ہے کہ اس وادی (مکہ) میں مجھ سے بڑی مجلس ( «نادي») اور زیادہ حمایتی کسی کے نہیں ہیں، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ڈانٹا تو جبریل علیہ السلام یہ آیات لے کر آئے: ﴿فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ (17) سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ﴾ ”پس اسے چاہیے کہ وہ اپنی مجلس (کے حمایتیوں) کو بلا لے، ہم بھی عنقریب عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔“ [سورة العلق: 17-18] اللہ کی قسم! اگر وہ اپنے مجلس والوں کو پکارتا تو عذاب کے فرشتے اسے (اسی وقت) پکڑ لیتے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3851]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وإسناد الحسن بن يعقوب قوي، وأما إسناد علي بن عيسى الحيري ففيه أبو هشام الرفاعي» [ترقيم الرساله 3851] [ترقيم الشركة 3830] [ترقيم العلميه 3809]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح