☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3837
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3837
حدثني أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا الحسن بن علي بن عفَّان، حدثنا عمرو بن محمد العَنقَزي، حدثنا إسرائيل، حدثنا سِماك بن حَرْب، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في ظلِّ حُجْرة وقد كاد الظلُّ أن يَتقلَّص، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنه سيأتيكم إنسانٌ فيَنظُرُ إليكم بعَيْن شيطانٍ، فإذا جاءَكم فلا تُكلِّموه"، فلم يَلبَثوا أنْ طَلَعَ عليهم رجلٌ أزرقُ أعورُ، فقال: حينَ رآه دَعَاه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"عَلَامَ تَشتِمُني أنت وأصحابُك؟" فقال: ذَرْني آتِكَ بهم، فانطَلَق فدعاهم، فحَلَفوا ما قالوا وما فعلوا، حتى تَجوَّز (1) ، فأنزل الله ﷿: ﴿يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَى شَيْءٍ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْكَاذِبُونَ﴾ [المجادلة: 18] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3795 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک حجرے کے سائے میں تشریف فرما تھے اور سایہ سکڑنے کے قریب تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس ابھی ایک ایسا انسان آئے گا جو تمہیں شیطان کی آنکھ سے دیکھے گا، جب وہ آئے تو تم اس سے کلام نہ کرنا،“ تھوڑی ہی دیر میں ایک نیلی آنکھوں والا بھینگا شخص نمودار ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے دیکھا تو بلایا اور فرمایا: ”تم اور تمہارے ساتھی مجھے کیوں گالیاں دیتے ہو؟“ اس نے کہا: آپ مجھے چھوڑیں میں ابھی انہیں لے کر آتا ہوں، وہ گیا اور انہیں بلا لایا، انہوں نے آ کر قسمیں کھائیں کہ انہوں نے نہ ایسا کچھ کہا ہے اور نہ کیا ہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے درگز فرمایا، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَوْمَ يبعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَى شَيْءٍ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْكَاذِبُونَ﴾ [المجادلة: 18]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3837]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل سماك بن حرب.» [ترقيم الرساله 3837] [ترقيم الشركة 3816] [ترقيم العلميه 3795]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (3836) Back to Bab Next Hadith → (3838)