حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إبراهيم بن الحسين بن دِيزِيل، حدثنا عبد الله بن صالح المِصْري، حدثنا الليث بن سعد، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن عبد الرحمن بن جُبير بن نُفير، أنه سمع أبا ذرٍّ وأبا الدرداء قالا: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا أولُ من يُؤذَنُ له في السجود يومَ القيامة، وأولُ من يُؤذَنُ له أن يَرفَعَ رأسَه، فأرفعُ رأسي فأنظرُ بين يَدَيَّ فأعرفُ أمَّتي من بين الأُمم، وأنظرُ عن يميني فأعرفُ أمَّتي من بين الأُمَم، وأنظرُ عن شِمالي فأعرفُ أمَّتي من بين الأُمَم" فقال رجل: يا رسول الله، وكيف تعرفُ أمَّتك من بين الأمم ما بينَ نوحٍ إلى أمَّتك؟ قال:"غُرٌّ محجَّلون من أثَرِ الوضوء، ولا يكونُ لأحدٍ من الأُمَم غيرِهم، وأعرفُهم أنهم يُؤتَون كُتبَهم بأَيمانهم، وأعرفُهم بسِيمَاهم في وجوهِهم من أثَرِ السجود، وأعرفُهم بنُورِهم الذي بينَ أيديهم وعن أيمانِهم وعن شمائلِهم" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3784 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن میں پہلا شخص ہوں گا جسے سجدہ کرنے کی اجازت دی جائے گی، اور میں پہلا شخص ہوں گا جسے سر اٹھانے کی اجازت ملے گی، پس میں اپنا سر اٹھا کر اپنے سامنے دیکھوں گا تو تمام امتوں میں سے اپنی امت کو پہچان لوں گا، میں اپنے دائیں اور بائیں جانب دیکھوں گا تو سب امتوں میں اپنی امت کو پہچان لوں گا“، تو ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اپنی امت کو سیدنا نوح علیہ السلام سے لے کر اپنی امت تک کی کثیر امتوں میں کیسے پہچانیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ وضو کے اثرات کی وجہ سے چمکتے چہروں اور روشن اعضاء والے ہوں گے، اور یہ صفت ان کے سوا کسی اور امت کی نہیں ہوگی، اور میں انہیں اس طرح بھی پہچان لوں گا کہ انہیں ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دیے جائیں گے، اور میں ان کے چہروں پر سجدوں کے نشانات کی وجہ سے ان کی علامات سے پہچان لوں گا، اور میں انہیں ان کے اس نور سے بھی پہچان لوں گا جو ان کے سامنے، ان کے دائیں اور ان کے بائیں جانب (دوڑ رہا) ہوگا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3826]
تخریج الحدیث
«حديث غريب بهذا السياق، وقال المنذري في "الترغيب والترهيب": هو حديث حسن في المتابعات. ويزيد بن أبي حبيب كان يدلِّس، وهذا لم يسمعه من عبد الرحمن بن جبير، بينهما فيه سعد بن مسعود التجيبي المصري كما سيأتي، وسعد بن مسعود هذا كان رجلًا صالحًا له فقه في الدِّين، إلّا أنه ...» [ترقيم الرساله 3826] [ترقيم الشركة 3805] [ترقيم العلميه 3784]
الحكم على الحديث
حديث غريب بهذا السياق
Grade: حديث غريب بهذا السياق