أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الحَفيد، حدثنا جدِّي، حدثنا أحمد بن حَرْب، حدثنا سفيان، عن أبي حمزة الثُّمَالي، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ [الرحمن: 29] ، قال: إنَّ مما خَلَقَ اللهُ لَلَوحًا محفوظًا من دُرَّةٍ بيضاءَ، دَفَّتاهُ من ياقوتةٍ حمراء، قلمُه بر (2) وكتابه نورٌ، يَنظُر فيه كلَّ يوم ثلاثَ مئة وستين نظرةً - أو مرةً - ففى كلِّ نظرةٍ منها يَخلُق ويَرزُق، ويُحيي ويُميت، ويُعزُّ ويُذِلّ، ويفعلُ ما يشاء، فذلك قولُه: ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3771 - اسم أبي حمزة ثابت وهو واه بمرة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ ”وہ ہر دن کسی (نئی) شان میں ہے“ [سورة الرحمن: 29] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سفید موتی سے ایک لوحِ محفوظ پیدا فرمائی ہے جس کے دونوں پٹ سرخ یاقوت کے ہیں، اس کا قلم نور ہے اور اس کی تحریر بھی نور ہے، اللہ تعالیٰ اس میں ہر روز تین سو ساٹھ مرتبہ نظر فرماتا ہے، اور ہر بار نظر فرمانے میں وہ پیدا کرتا ہے، رزق دیتا ہے، زندگی بخشتا ہے، موت دیتا ہے، عزت عطا کرتا ہے، ذلیل کرتا ہے اور جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے، پس یہی اللہ کا یہ فرمان ہے کہ ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ “
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3813]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، أبو حمزة الثُّمالي» [ترقيم الرساله 3813] [ترقيم الشركة 3792] [ترقيم العلميه 3771]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا