☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3755
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3755
حدَّثَناه علي بن حَمْشاذ العَدْل، حَدَّثَنَا محمد بن غالب وعلي بن عبد العزيز قالا: حَدَّثَنَا الحسن بن بِشْر بن سَلْم، حَدَّثَنَا الحكم بن عبد الملك، عن قَتَادة، عن أنس بن مالك قال: لما رَجَعْنا من الحُديبيَة وأصحابُ محمد صلى الله عليه و آله وسلم قد خالَطُوا الحزنَ والكآبةَ حيث ذَبَحُوا هَدْيَهم في أمكنتهم، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أُنزِلَت عليَّ آيةٌ هي أحبُّ إليَّ من الدنيا جميعًا ثلاثًا، قلنا: ما هي يا رسول الله؟ فقرأ: ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (1) لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا﴾ إلى آخر الآيتين، قلنا: هنيئًا لك يا رسول الله، فما لنا؟ فقرأ ﴿لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَيُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَكَانَ ذَلِكَ عِنْدَ اللَّهِ فَوْزًا عَظِيمًا﴾ [الفتح: 5] . فلما أتينا خيبرَ فأَبصروا خَمِيسَ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم يعني: جيشَه - أَدبَروا هاربين إلى الحِصْن، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"خَرِبَت خيبرُ، إنَّا إذا نزلنا بساحة قومٍ فساءَ صباحُ المنذَرِين" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3713 - الحكم بن مالك ضعيف أخرجه استشهادا
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب ہم حدیبیہ سے واپس لوٹے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب غم اور اداسی کی کیفیت میں مبتلا تھے کیونکہ (بظاہر صلح کی شرائط دب کر طے ہوئی تھیں اور) انہوں نے اپنے جانور اسی جگہ ذبح کر دیے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی ہے جو مجھے پوری دنیا سے زیادہ محبوب ہے“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (1) لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا﴾ ”بے شک ہم نے آپ کو کھلی فتح عطا کر دی ہے تاکہ اللہ آپ کی اگلی اور پچھلی لغزشیں معاف فرما دے اور آپ پر اپنی نعمت تمام کر دے اور آپ کو سیدھی راہ پر چلائے“ [سورة الفتح: 1-2] آخری دو آیات تک۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو مبارک ہو، لیکن ہمارے لیے کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَيُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَكَانَ ذَلِكَ عِنْدَ اللَّهِ فَوْزًا عَظِيمًا﴾ ”تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور وہ ان سے ان کی برائیاں دور کر دے اور یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی کامیابی ہے“ [سورة الفتح: 5] پھر جب ہم خیبر پہنچے اور وہاں کے لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے «خَمِيسَ» یعنی لشکر کو دیکھا تو وہ پیٹھ پھیر کر اپنے قلعوں کی طرف بھاگنے لگے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «خَرِبَت خيبرُ، إنَّا إذا نزلنا بساحة قومٍ فساءَ صباحُ المنذَرِين» ”خیبر برباد ہو گیا، یقیناً جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ڈرائے گئے لوگوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3755]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف الحكم بن عبد الملك وبه أعلَّه الذهبي في "تلخيصه"، والحكم هذا قد انفرد وجمع في حديثه بين قصّتي الحديبية وخيبر في خبر واحد، وقد توبع عليهما مفرَّقتين.» [ترقيم الرساله 3755] [ترقيم الشركة 3734] [ترقيم العلميه 3713]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (3754) Back to Bab Next Hadith → (3756)