☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3732
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3732
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حَدَّثَنَا محمد بن عبد السلام، حَدَّثَنَا إسحاق، أخبرنا ابن عُيينة، قال: كان أهلُ الجاهلية يقولون: إنَّ الدَّهر هو الذي يُهلِكُنا، هو الذي يُميتُنا ويُحيينا، فردَّ اللهُ عليهم قولَهم؛ قال الزُّهري عن سعيد بن المسيّب، عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يقول الله ﷿: يُؤْذيني ابن آدمَ، يَسُبُّ (2) الدهرَ، وأنا الدهرُ، أُقلِّبُ ليلَه ونهارَه، فإذا شئتُ قبضتُهما". وتلا سفيانُ هذه الآية: ﴿مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ﴾ [الجاثية: 24] (3) . قد اتَّفق الشيخان على إخراج حديث الزُّهري هذا بغير هذه السِّياقة، وهو صحيحٌ على شرطهما.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3690 - على شرط البخاري ومسلم وأخرجاه بهذه السياقة
Translation: طلحہ بابر
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل جاہلیت کہا کرتے تھے کہ زمانہ ہی ہمیں ہلاک کرتا ہے، وہی ہمیں مارتا اور زندگی دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے اس قول کی تردید فرمائی؛ چنانچہ امام زہری نے سعید بن مسیب کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ (کا خالق و مالک) ہوں، میں ہی اس کی رات اور دن کو الٹتا پلٹتا ہوں، اور جب میں چاہتا ہوں تو ان دونوں کو سمیٹ لیتا ہوں۔“ اور سفیان نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ﴾ ”یہ تو صرف ہماری دنیاوی زندگی ہے، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں صرف زمانہ ہی ہلاک کرتا ہے۔“ [الجاثية: 24]
شیخین نے امام زہری کی اس حدیث کو اس سیاق کے علاوہ روایت کرنے پر اتفاق کیا ہے، اور یہ ان دونوں کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3732]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،إسحاق: هو ابن إبراهيم المعروف بابن راهَويه.» [ترقيم الرساله 3732] [ترقيم الشركة 3711] [ترقيم العلميه 3690]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (3731) Back to Bab Next Hadith → (3733)