☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3726
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3726
حَدَّثَنَا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا بكَّار بن قُتيبة القاضي، حَدَّثَنَا صفوان بن عيسى، حَدَّثَنَا ابن عَجْلان، عن سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة رَفَعَه قال:"إنَّ الله ثلاثةَ أثواب: اتَّزَرَ العزّةَ، وتَسَربَلَ الرَّحمةَ، وارتَدى الكبرياءَ، فمن تَعزَّزَ بغير ما أعزَّه الله، فذلك الذي يقال له: ﴿ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ﴾ [الدخان: 49] ، ومن رَحِمَ الناسَ ﵀، فذلك الذي تَسَربَل بسِرْباله الذي يَنبَغي له، ومن نازَعَ الله رداءَه الذي يَنبَغي له فإنَّ الله يقول: لا يَنبَغِي لمن نازَعَني أَن أُدخِلَه الجنةَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3685 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی (صفاتی لحاظ سے) تین پوشاکیں ہیں: اس نے عزت کو اپنا تہبند بنایا، رحمت کو اپنا پیراہن بنایا اور کبریائی (بڑائی) کو اپنی ردا (چادر) بنایا، پس جس کسی نے اس چیز کے علاوہ کسی اور سے عزت چاہی جس کے ذریعے اللہ نے اسے معزز بنایا ہے، تو یہ وہی شخص ہے جسے (قیامت کے دن) کہا جائے گا: ﴿ذُقْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ﴾ ”چکھو! بے شک تم ہی وہ (بڑے) عزت دار اور معزز (بنتے) تھے۔“ [سورة الدخان: 49] اور جس نے لوگوں پر رحم کیا، اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے گا، یہ وہ شخص ہے جس نے اس پیراہن کو اوڑھا جو اس کے لائق ہے، لیکن جس نے اللہ کی اس ردا (کبریائی) کے بارے میں اس سے جھگڑا کیا جو صرف اسی کے لائق ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے (اس صفت میں) مجھ سے جھگڑا کیا اس کے لیے یہ قطعاً لائق نہیں کہ میں اسے جنت میں داخل کروں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3726]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 3726] [ترقيم الشركة 3706] [ترقيم العلميه 3685]
← Previous Hadith (3725) Back to Bab Next Hadith → (3727)