☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3706
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3706
أخبرني أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، حَدَّثَنَا صالح بن محمد بن حَبيب الحافظ، حَدَّثَنَا يعقوب بن إبراهيم وأحمد بن مَنِيع وزياد بن أيوب قالوا: حَدَّثَنَا هُشَيم، أخبرنا منصور بن زاذانَ، عن الحسن، عن عِمران بن حُصَين؛ قال (1) : دَخَلَ عليه بعضُ أصحابه وقد ابتُلِيَ في جسده، فقال له بعضهم: إنا لَنَبْتَئِسُ لك لِما نَرَى فيك، قال: فلا تَبتئِسْ لما تَرى، فإنَّ ما تَرى بذنبٍ، وما يَعفُو اللهُ عنه أكثرُ، قال: ثم تلا عِمرانُ هذه الآية: ﴿وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ﴾ إلى آخر الآية (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3665 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے بعض رفقاء ان کے پاس آئے جبکہ وہ جسمانی بیماری میں مبتلا تھے، تو ان میں سے کسی نے کہا: ”ہمیں آپ کی یہ حالت دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے“، اس پر انہوں نے فرمایا: ”تمہیں جو نظر آ رہا ہے اس پر رنجیدہ نہ ہو، کیونکہ یہ حالت کسی گناہ کی وجہ سے ہے جبکہ اللہ جس قدر معاف فرما دیتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے“، پھر عمران رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ﴾ ”اور تمہیں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ تمہارے ہی ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے ہے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف فرما دیتا ہے۔“ [سورة الشورى: 30]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3706]
تخریج الحدیث
«رجاله عن آخرهم ثقات، في سماع الحسن البصري من عمران خلاف والجمهور على أنه لم يسمع منه، أما المصنّف فقد جزم في غير موضع من كتابه بسماعه منه. يعقوب بن إبراهيم: هو الدَّورقي الحافظ.» [ترقيم الرساله 3706] [ترقيم الشركة 3686] [ترقيم العلميه 3665]
الحكم على الحديث
رجاله عن آخرهم ثقات
Grade: رجاله عن آخرهم ثقات
← Previous Hadith (3705) Back to Bab Next Hadith → (3707)