☽ 30 جمادی الاول 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 3659
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 3659
حدیث نمبر: 3659 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أخبرنا أبو بكر بن أبي دارِم الحافظ، حدثنا محمد بن عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا أَبي، حدثنا محمد بن عبد الله الأَسَدي، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن يحيى بن عُمَارة، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: مَرِضَ أبو طالب، فجاءت قريشٌ، فجاء النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم وعند رأسِ أبي طالب مجلسُ رجلٍ، فقام أبو جهل كي يَمنعَه ذاك، وشَكَوْه إلى أبي طالب، فقال: يا ابنَ أخي، ما تريدُ من قومك؟ قال:"يا عمِّ، إنما أريدُ منهم كلمةً تَذِلُّ لهم بها العربُ، وتؤدِّي إليهم بها الجزيةَ العَجَمُ"، قال: كلمةً واحدةً؟ قال:"كلمةً واحدةً"، قال: ما هي؟ قال:"لا إلهَ إِلَّا اللهُ"، قال: فقالوا: أجعَلَ الآلهة إلهًا واحدًا إنَّ هذا لشيءٌ عُجَاب؟ قال: ونزل فيهم: ﴿ص وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ﴾ حتى بَلَغَ ﴿إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ﴾ [ص: 1 - 7] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3617 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابوطالب بیمار ہوئے تو قریش کے لوگ (عیادت کے لیے) آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی تشریف لائے تو ابوطالب کے سرہانے ایک شخص کے بیٹھنے کی جگہ تھی، ابوجہل (جلدی سے) وہاں بیٹھ گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہاں بیٹھنے سے روک دے، پھر ان لوگوں نے ابوطالب سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شکایت کی، ابوطالب نے کہا: اے بھتیجے! آپ اپنی قوم سے کیا چاہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے چچا! میں ان سے صرف ایک ایسا کلمہ چاہتا ہوں جس کی بدولت عرب ان کے تابع ہو جائیں اور عجم انہیں جزیہ ادا کریں“، انہوں نے پوچھا: کیا صرف ایک کلمہ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، صرف ایک کلمہ“، انہوں نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” «لا اله الا الله» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں)“، راوی کہتے ہیں: اس پر وہ کہنے لگے: کیا اس نے تمام معبودوں کا ایک ہی معبود بنا دیا، یہ تو بڑی عجیب بات ہے؟ اور ان کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿ص وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ﴾ سے لے کر اس فرمان تک: ﴿إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ﴾ ”یہ تو محض ایک من گھڑت بات ہے۔“ [سورة ص: 1 - 7]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3659]
تخریج الحدیث
«حديث محتمل للتحسين بما بعده، وهذا إسناد ضعيف، ابن أبي دارم ومحمد بن عثمان بن أبي شيبة متكلَّم فيهما، لكنهما متابعان، ويحيى بن عمارة - وهو الكوفي - لم يرو عنه غير الأعمش وروى عنه عطاء بن السائب في إسناد مضطرب سلف عند المصنف برقم (1692)، ولم يؤثر توثيقه عن غير ابن حبان، ففيه جهالة.» [ترقيم الرساله 3659] [ترقيم الشركة 3638] [ترقيم العلميه 3617]
الحكم على الحديث
حديث محتمل للتحسين بما بعده
الحكم: حديث محتمل للتحسين بما بعده
پچھلی حدیث → (3658) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3660)