ما أخبرَناه أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا المعتمِر بن سليمان قال: سمعتُ ليثَ بن أبي سُلَيم يحدِّث عن بِشْر، عن أنس بن مالك قال: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن دعا أخاه المسلمَ إلى شيءٍ، وإن دعا رجلٌ رجلًا كان موقوفًا معه يومَ القيامة، لازمًا له يُقادُ معه"، ثم تلا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ﴾ (2) . قال الحاكم: فقد بانَ برواية إمام عصرِه أبي يعقوب الحَنظَلي أنَّ للحديث أصلًا بإسنادٍ ما.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کسی کام کی طرف بلایا، یا کسی بھی شخص نے کسی دوسرے کو پکارا، تو وہ قیامت کے دن اس کے ساتھ کھڑا کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی لایا جائے گا“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ﴾ ”اور انہیں ٹھہراؤ، یقیناً ان سے سوال کیا جانا ہے۔“ [سورة الصافات: 24]
امام حاکم فرماتے ہیں: اپنے زمانے کے امام ابویعقوب حنظلی کی روایت سے یہ واضح ہو گیا کہ کسی نہ کسی سند کے ساتھ اس حدیث کی اصل موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3653]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبي سليم وجهالة شيخه بشر. إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه أبو يعقوب الحنظلي.» [ترقيم الرساله 3653] [ترقيم الشركة 3632]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف