حدثنا علي بن حَمْشاذ العدل، حدثنا هشام بن علي السَّدُوسي، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا أبو عَوَانة، أخبرني عمر بن أبي سَلَمة، عن أبيه قال: حدثني أسامة بن زيد قال: كنتُ في المسجد فأتاني العبَّاسُ وعليٌّ فقالا لي: يا أسامةُ، استأذِنْ لنا على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فدخلتُ على النبي صلى الله عليه و آله وسلم فاستأذنتُه فقلت له: إنَّ العبَّاس وعليًّا يستأذِنانِ، قال:"هل تدري ما حاجَتُهما؟" قلت: لا والله ما أَدري، قال:"لكنِّي أَدْري، ائذَنْ لهما" فدخلا عليه، فقالا: يا رسول الله، جئناك نسألُك: أيُّ أهلِك أحبُّ إليك؟ قال:"أَحبُّ أهلي إليَّ فاطمةُ بنتُ محمدٍ" فقالا: يا رسول الله، ليس نسألُك عن فاطمةَ، قال:"فأسامةُ بنُ زيدٍ الذي أَنْعَمَ اللهُ عليه وأَنعمتُ عليه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3562 - عمر بن أبي سلمة ضعيف
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مسجد میں تھا کہ سیدنا عباس اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما میرے پاس آئے اور کہا: ”اے اسامہ! ہمارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (ملنے کی) اجازت طلب کرو،“ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ عباس اور علی (رضی اللہ عنہما) اجازت مانگ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو وہ کس کام سے آئے ہیں؟“ میں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا،“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لیکن میں جانتا ہوں، انہیں اندر آنے دو،“ وہ دونوں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم آپ سے یہ پوچھنے آئے ہیں کہ آپ کے اہل خانہ میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ بنت محمد میرے اہل خانہ میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں،“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم آپ سے فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نہیں پوچھ رہے،“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اسامہ بن زید جس پر اللہ نے بھی انعام کیا اور میں نے بھی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3604]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لتفرُّد عمر بن أبي سلمة به ففيه ضعيف، والراجح فيه أنه يقتل من حديثه ما توبع عليه، وقد ضعَّف الذهبي في "تلخيصه".» [ترقيم الرساله 3604] [ترقيم الشركة 3583] [ترقيم العلميه 3562]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لتفرُّد عمر بن أبي سلمة به ففيه ضعيف
Grade: إسناده ضعيف لتفرُّد عمر بن أبي سلمة به ففيه ضعيف