حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان (4) ، حدثنا بِشْر بن بكر، حدثني ابن جابر قال: سمعتُ سُلَيمَ بنَ عامر يقول: سمعتُ عوفَ بن مالك الأَشجعيَّ يقول: نزلنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مَنزِلًا، فاستيقظتُ من الليل، فإذا لا أَرى في العسكر شيئًا أطولَ من مُؤْخِرة رَحْلي، لقد لَصِقَ كلُّ إنسان وبعيرُه بالأرض، فقمت أتخلَّلُ الناسَ حتى دَفَعتُ إلى مَضجَعِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا ليس فيه، فوضعتُ يدي على الفِراش، فإذا هو بارد، فخرجتُ أتخلَّلُ الناسَ وأقول: إنّا لله وإنّا إليه راجعون، ذُهِبَ برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، حتى خرجتُ من العسكر كلِّه، فنظرتُ سَوَادًا فرَمَيتُ بحجرٍ، فمَضَيتُ إلى السَّوَاد، فإذا معاذُ بن جبل وأبو عُبيدة بن الجرَّاح، وإذا بين أيدينا صوتٌ كدَوِيِّ الرَّحَى، أو كصوت القَصْباء (1) حين يصيبها الريح، فقال بعضنا لبعض: يا قوم، اثبُتوا حتى تُصبِحوا أو يأتيَكم رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: فلَبِثْنا ما شاء الله، ثم نادى:"أثَمَّ معاذُ بن جبل وأبو عُبيدة بن الجرَّاح وعوفُ بن مالك؟" فقلنا: أيْ نَعَم، فأقبلَ إلينا، فخرجنا نمشي معه لا نسألُه عن شيء ولا نخبرُه بشيء، فقَعَدَ على فِراشِه، فقال:"أتدرون ما خَيَّرني به ربِّي الليلةَ؟" فقلنا: الله ورسوله أعلم، قال:"فإنه خيَّرني بين أن يُدخِلَ نصفَ أُمتي الجنةَ وبين الشفاعةِ، فاخترتُ الشفاعةَ" قلنا: يا رسول الله، ادعُ الله أن يجعلَنا من أهلها، قال:"هي لكلِّ مسلمٍ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، ورواته كلُّهم ثقات على شرطهما جميعًا، وليس له عِلَّة، وليس في سائر أخبار الشفاعة:"هي لكلِّ مسلم".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 36 - على شرطهما
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک منزل پر اترے، میں رات کو بیدار ہوا تو مجھے لشکر میں اپنے کجاوے کے پچھلے حصے سے زیادہ اونچی کوئی چیز نظر نہ آئی، ہر انسان اور اونٹ زمین سے چمٹا ہوا (سو رہا) تھا۔ میں لوگوں کے درمیان سے راستہ بناتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بستر تک پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں نہیں تھے، میں نے بستر پر ہاتھ لگایا تو وہ ٹھنڈا تھا، میں لوگوں کے درمیان سے یہ کہتے ہوئے نکلا کہ «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ»، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کہیں لے جایا گیا ہے، یہاں تک کہ میں پورے لشکر سے باہر نکل گیا۔ میں نے ایک سیاہی (سایہ) دیکھی تو پتھر پھینکا اور اس کی طرف بڑھا، تو وہاں سیدنا معاذ بن جبل اور سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہما موجود تھے، اور ہمارے سامنے سے چکی کے چلنے جیسی یا ہوا چلنے پر سرکنڈوں کے ہلنے جیسی آواز آ رہی تھی۔ ہم نے ایک دوسرے سے کہا: اے لوگو! صبح ہونے تک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آنے تک یہیں جمے رہو۔ راوی کہتے ہیں کہ ہم جتنا اللہ نے چاہا ٹھہرے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آواز دی: ”کیا وہاں معاذ بن جبل، ابوعبیدہ بن جراح اور عوف بن مالک موجود ہیں؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے، ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ چلنے لگے، نہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کچھ پوچھا اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں کچھ بتایا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے بستر پر بیٹھ گئے اور فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ آج رات میرے رب نے مجھے کیا اختیار دیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب نے مجھے اس بات کے درمیان اختیار دیا کہ یا تو میری آدھی امت جنت میں داخل کر دی جائے یا پھر مجھے مقامِ شفاعت عطا کیا جائے، تو میں نے شفاعت کو منتخب کر لیا۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ ہمیں شفاعت پانے والوں میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہر مسلمان کے لیے ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا، اس کے تمام راوی شیخین کی شرط پر ثقہ ہیں، اس میں کوئی علت نہیں ہے، اور شفاعت کی دیگر روایات میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ یہ ہر مسلمان کے لیے ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 36]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، متصل، ولا عبرة بقول ابن أبي حاتم في"الجرح والتعديل" 4/ 211: سليم بن عامر عن عوف بن مالك مرسل لم يلقه؛ فقد ثبت سماعُه منه في رواية بلديِّه الثقة ابن جابر: وهو عبد الرحمن بن يزيد بن جابر-» [ترقيم الرساله 36] [ترقيم الشركة 36] [ترقيم العلميه 36]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح