حدثنا أبو بكر أحمد بن كامل القاضي ببغداد، حدثنا محمد بن سعد العَوْفي، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا عوف، عن أبي نَضْرة، عن أبي سعيد الخُدْري، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما أهلَكَ اللهُ قومًا ولا قَرْنًا ولا أُمّةً ولا أهلَ قريةٍ، منذُ أنزل اللهُ التوراةَ على وجه الأرض، بعذابٍ من السماء غيرَ القرية التي مُسِخَت قِرَدةً، ألم ترَ إلى قوله: ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ﴾ [القصص: 43] " (1) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3534 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب سے اللہ تعالیٰ نے روئے زمین پر تورات نازل فرمائی ہے، اس کے بعد سے اللہ نے کسی بھی قوم، نسل، امت یا بستی والوں کو آسمانی عذاب کے ذریعے ہلاک نہیں کیا سوائے اس بستی کے جسے بندر بنا کر مسخ کر دیا گیا تھا، کیا تم نے (قرآن کا) یہ ارشاد نہیں دیکھا: ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ﴾ [سورة القصص: 43] ”اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اس کے بعد کہ ہم نے پہلی نسلوں کو ہلاک کر دیا تھا، جو لوگوں کے لیے بصیرت کا ذریعہ، ہدایت اور رحمت تھی تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3576]
تخریج الحدیث
«صحيح موقوفًا، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن سعد العوفي، وقد توبع على رفعه عن روح.» [ترقيم الرساله 3576] [ترقيم الشركة 3555] [ترقيم العلميه 3534]
الحكم على الحديث
صحيح موقوفًا
Grade: صحيح موقوفًا