☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3489
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3489
حدثنا أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا العوَّام بن حَوشَب، عن جَبَلة بن سُحَيم، عن مُؤْثِر بن عَفَازَة، عن عبد الله بن مسعود قال: لما أُسرِيَ ليلةَ أُسرِيَ بالنبي صلى الله عليه و آله وسلم، لقيَ إبراهيمَ وموسى وعيسى، فتذاكروا الساعةَ، فبدؤوا بإبراهيمَ فسألوه عنها، فلم يكن عنده منها عِلمٌ، ثم موسى، فلم يكن عنده منها عِلمٌ، فتراجَعُوا الحديثَ إلى عيسى، فقال عيسى: عَهِدَ اللهُ إليَّ فيما دون وَجْبتِها فلا نعلَمُها - قال: فذَكَرَ من خروج الدَّجال - فأَهبِطُ فاقتلُه، ويَرجِعُ الناسُ إلى بلادهم فيَستقبِلُهم يأجوجُ ومأجوجُ وهم من كلِّ حَدَبٍ يَنسِلُون، فلا يَمرُّون بماءٍ إِلَّا شربوه ولا يَمرُّون بشيءٍ إِلَّا أَفسدُوه، فيَجأَرُون إلى الله فيَدعُون اللهَ فيُميتُهم، فتَجأَرُ الأرضُ إلى الله من رِيحهم، ويَجأَرُون إليَّ، فأَدعُو، فيُرسِل السماءَ بالماء، فيحمل أجسامَهم فيَقذِفُها في البحر، ثم تُنسَفُ الجبالُ وتُمدُّ الأرضُ مدَّ الأَدِيم، فعَهِدَ اللهُ إليَّ إذا كان ذلك، فإنَّ الساعة من الناس كالحامل المُتِمِّ، لا يدري أهلُها متى تَفجَؤُهم بولادتِها ليلًا أو نهارًا. قال عبد الله: فوجدتُ تصديق ذلك في كتاب الله ﷿: ﴿حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (96) وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ﴾ الآية [الأنبياء: 96، 97] ، قال: وجميعُ الناس من كل مكانٍ جاؤوا منه يومَ القيامة فهو حَدَبٌ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، فأمّا مُؤْثِر فليس بمجهولٍ، قد روى عن عبد الله بن مسعود والبراء بن عازب، وروى عنه جماعةٌ من التابعين (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3448 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کرائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ملاقات سیدنا ابراہیم، سیدنا موسیٰ اور سیدنا عیسیٰ علیہم السلام سے ہوئی۔ انہوں نے آپس میں قیامت کے بارے میں تذکرہ چھیڑا، پہلے انہوں نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے پوچھا تو ان کے پاس اس کے (وقت کے) بارے میں کوئی علم نہ تھا، پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے پوچھا گیا تو ان کے پاس بھی اس کا علم نہ تھا، پھر بات سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی طرف لوٹی تو انہوں نے کہا: ”اللہ تعالیٰ نے قیامت کے برپا ہونے کے اصل وقت کے علاوہ دیگر تمام معاملات کا مجھ سے عہد لیا ہے (یعنی اس کا وقت تو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا)،“ پھر انہوں نے دجال کے خروج کا ذکر کیا اور بتایا: ”میں نازل ہو کر اسے قتل کروں گا، پھر جب لوگ اپنے شہروں کو لوٹیں گے تو ان کا سامنا یاجوج وماجوج سے ہوگا جو ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ ”ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے۔“ وہ جس پانی سے گزریں گے اسے پی جائیں گے اور جس چیز کے پاس سے گزریں گے اسے برباد کر دیں گے، پھر لوگ اللہ کے حضور گریہ و زاری کریں گے تو اللہ تعالیٰ یاجوج وماجوج کو موت دے دے گا، یہاں تک کہ زمین ان کی بو سے تعفن زدہ ہو کر اللہ کے حضور فریاد کرے گی، پھر لوگ میری طرف رجوع کریں گے تو میں دعا کروں گا، پھر اللہ تعالیٰ آسمان سے بارش برسائے گا جو ان کے جسموں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دے گی، پھر پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے اور زمین کو «اديم» (صاف کیے ہوئے چمڑے) کی طرح پھیلا کر وسیع کر دیا جائے گا، تو اللہ نے مجھ سے عہد فرمایا ہے کہ جب یہ حالات ہو جائیں تو قیامت لوگوں کے لیے اس حاملہ عورت کی طرح ہوگی جس کے دن پورے ہو چکے ہوں، جس کے گھر والوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کب اچانک بچے کو جنم دے دے، رات کو یا دن کو۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس بات کی تصدیق اللہ کی کتاب میں پائی ہے: ﴿حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (96) وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ﴾ [سورة الأنبياء: 96، 97] ”یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے۔ اور سچا وعدہ قریب آ جائے گا۔“ انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن تمام لوگ جس بھی جگہ سے اٹھ کر آئیں گے وہ «حَدَبٌ» (بلندی) کہلائے گی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، رہا معاملہ «مُؤْثِر» کا تو وہ مجہول راوی نہیں ہے، اس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے احادیث روایت کی ہیں اور اس سے تابعین کی ایک بڑی جماعت نے روایت لی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3489]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه ضعفٌ من جهة تفرُّد مؤثر بن عفازة بهذا السياق، فقد تفرَّد بذكر اجتماع الأنبياء الثلاثة بنبيّنا صلى الله عليه و آله وسلم وتذاكرهم الساعة في ليلة الإسراء، ثم إنَّ نسف الجبال ومدّ الأرض إنما يكون مع قيام الساعة لا قبلها، أما إهلاك يأجوج ومأجوج بعد مقتل الدجال فيشهد له حديث النواس بن سمعان ...» [ترقيم الرساله 3489] [ترقيم الشركة 3468] [ترقيم العلميه 3448]
الحكم على الحديث
إسناده فيه ضعفٌ من جهة تفرُّد مؤثر بن عفازة بهذا السياق
Grade: إسناده فيه ضعفٌ من جهة تفرُّد مؤثر بن عفازة بهذا السياق
← Previous Hadith (3488) Back to Bab Next Hadith → (3490)