أخبرنا الحسن بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، أخبرنا جعفر بن عَوْن، أخبرنا مِسعَر، حدثني عَلْقمة بن مَرثَد، عن المغيرة اليَشكُري، عن المَعرُور بن سُوَيد، عن عبد الله بن مسعود قال: قالت أمُّ حَبيبة بنت أبي سفيان: اللهمَّ أَمتِعْني بزوجي رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وبأَبي أبي سفيان وبأَخي معاويةَ، قال: فقال لها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّكِ دَعَوتِ الله لآجالٍ معلومةٍ، وأرزاقٍ مقسومةٍ، وآثارٍ مَبلُوغةٍ، لا يُعجَّلُ شيءٌ منها قبلَ حِلِّه، ولا يُؤخَّر شيءٌ منها بعد حِلِّه، فلو دعوتِ الله أن يعافيَكِ، أو سألتِ الله أن يُعيذَكِ أو يعافيَكِ من عذابٍ في النار أو عذابٍ في القبرِ لكان خَيرًا" أو"لكان أفضلَ" (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3440 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے دعا کی: ”اے اللہ! مجھے میرے شوہر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، میرے والد ابوسفیان اور میرے بھائی معاویہ (کی زندگیوں) سے فائدہ دے،“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم نے اللہ تعالیٰ سے ان میعادوں کے بارے میں دعا کی ہے جو طے شدہ ہیں، اور ان رزقوں کے بارے میں جو تقسیم ہو چکے ہیں، اور ان نقوشِ قدم کے بارے میں جو (اپنی انتہا تک) پہنچنے والے ہیں، ان میں سے کوئی چیز اپنے وقت سے پہلے نہیں آ سکتی اور نہ ہی اپنے وقت کے بعد پیچھے ہو سکتی ہے، اگر تم اللہ سے یہ دعا کرتیں کہ وہ تمہیں عافیت دے یا یہ سوال کرتیں کہ وہ تمہیں آگ کے عذاب سے یا قبر کے عذاب سے پناہ دے یا عافیت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہوتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3481]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3481] [ترقيم الشركة 3460] [ترقيم العلميه 3440]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح