☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3433
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3433
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، أخبرنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا سعيد بن هُبَيرة، حدثنا عبد الله بن المبارَك، أخبرنا صفوان بن عمرو، عن عبد الله (2) بن بُسْر، عن أبي أُمامةَ، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم في قوله ﷿: ﴿وَيُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ (16) يَتَجَرَّعُهُ﴾ [إبراهيم: 16، 17] ، قال:"يُقرَّب إليه فيَتكرَّهُه، فإذا أُدنِيَ منه شَوَى وجهَه ووَقَعَ فَرْوةُ رأسه، فإذا شربه قَطَّعَ أمعاءَه حتى يَخرُجَ من دُبُرِه" يقول الله ﷿: ﴿وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ﴾ [محمد: 15] ، ويقول الله ﷿: ﴿وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ﴾ [الكهف: 29] (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَيُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ يَتَجَرَّعُهُ﴾ ”اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا جسے وہ گھونٹ گھونٹ پینے کی کوشش کرے گا۔“ [سورة إبراهيم: 16-17] کے متعلق فرمایا: ”وہ (پانی) اس کے قریب لایا جائے گا تو وہ اس سے کراہت کرے گا، پھر جب وہ اس کے مزید قریب کیا جائے گا تو اس کا چہرہ بھون دے گا اور اس کے سر کی کھال گر جائے گی، پھر جب وہ اسے پیے گا تو اس کی انتڑیاں کاٹ دے گا یہاں تک کہ وہ اس کی دبر سے نکل جائیں گی۔“ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ﴾ ”اور انہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ دے گا۔“ [سورة محمد: 15] اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ﴾ ”اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا، جو چہروں کو بھون دے گا، کیا ہی برا مشروب ہے۔“ [سورة الكهف: 29]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3433]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 3433] [ترقيم الشركة 3413]
← Previous Hadith (3432) Back to Bab Next Hadith → (3434)