حدثنا أبو بكر أحمد بن كامل بن خَلَف بن شَجَرة القاضي إملاءً، حدثنا عبد الله بن رَوْح المَدائني، حدثنا شَبَابةُ بن سَوّار، حدثنا نُعَيم بن حَكيم، حدثنا أبو مريم، عن علي بن أبي طالب قال: انطلَقَ بي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حتى أَتى بي الكعبةَ، فقال لي:"اجلسْ" فجلستُ إلى جَنْب الكعبة، فصَعِدَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بمَنكِبيّ، ثم قال لي:"انهَضْ" فنهضتُ، فلمّا رأى ضَعْفي تحتَه قال لي:"اجلِسْ" فنزلتُ وجلستُ، ثم قال لي:"يا عليُّ، اصعَدْ على مَنكِبيَّ"، فصَعِدتُ على مَنكِبَيه، ثم نَهَضَ بي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلما نَهَضَ بي خُيِّلَ إليَّ لو شئتُ نِلتُ أفُقَ السماء، فصَعِدتُ فوقَ الكعبة، وتنحَّى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال لي:"أَلْقِ صنمَهم الأكبرَ، صنمَ قُريش"، وكان من نحاسٍ مُوتَدًا بأوتادٍ من حديد إلى الأرض، فقال لي رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"عالِجْه"، ورسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول لي:"إيهِ إيهِ ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ [الإسراء: 81] "، فلم أزَلْ أعالجُه حتى استمكنتُ منه، فقال:"اقذِفْه"، فقَذَفته، فتكسَّر ونَزَوتُ من فوقِ الكعبة، فانطلقتُ أنا والنبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم نَسعَى، وخَشِينا أن يرانا أحدٌ من قريش أو غيرهم، قال علي: فما صُعِدَ به حتى الساعةِ (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے ساتھ لے کر چلے یہاں تک کہ کعبہ کے پاس آ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ میں کعبہ کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے کندھوں پر سوار ہوئے اور مجھ سے فرمایا: ”اٹھو۔“ میں اٹھنے لگا، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بوجھ تلے میری کمزوری دیکھی تو مجھ سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ میں نیچے ہوا اور بیٹھ گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے علی! میرے کندھوں پر سوار ہو جاؤ۔“ پس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کندھوں پر سوار ہو گیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے لے کر کھڑے ہوئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے لے کر کھڑے ہوئے تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اگر میں چاہوں تو آسمان کے کنارے کو چھو لوں۔ میں کعبہ کے اوپر چڑھ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک طرف ہٹ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ان کا سب سے بڑا بت، جو قریش کا بت ہے اسے نیچے پھینک دو۔“ وہ تانبے کا بنا ہوا تھا اور لوہے کی میخوں سے زمین میں گڑا ہوا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اسے اکھاڑو۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے حوصلہ دیتے ہوئے فرما رہے تھے: ”شاباش، شاباش! ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ ”حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل تو مٹنے ہی والا تھا۔“ [سورة الإسراء: 81] میں مسلسل اسے اکھاڑنے کی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ میں نے اس پر قابو پا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے گرا دو۔“ میں نے اسے نیچے گرا دیا تو وہ ٹوٹ گیا۔ پھر میں کعبہ کے اوپر سے نیچے کود پڑا۔ اس کے بعد میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تیزی سے دوڑنے لگے، ہمیں ڈر تھا کہ کہیں قریش یا ان کے علاوہ کوئی اور ہمیں دیکھ نہ لے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے بعد آج تک اس (بت کی جگہ) پر کوئی نہیں چڑھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3427]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لين من جهة تفرُّد نعيم بن حكيم به، ونعيم مختلف فيه، وأما أبو مريم: وهو المدائني واسمه قيس، وقيل: هو الثقفي، وقيل: الحنفي، فقد وثَّقه النسائي وذكره ابن حبان في "الثقات" وتابعهما على توثيقه الذهبي في "الكاشف"، وجهَّله الدارقطني وتابعه ابن حجر في "التقريب". ومع ذلك فقد صحَّح ...» [ترقيم الرساله 3427] [ترقيم الشركة 3407]
الحكم على الحديث
إسناده فيه لين من جهة تفرُّد نعيم بن حكيم به
Grade: إسناده فيه لين من جهة تفرُّد نعيم بن حكيم به