أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا جَرِير عن الأعمش، عن جعفر بن إياس، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عبَّاس قال: سَألَ أهل مكة رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أن يجعلَ لهم الصَّفَا ذهبًا، وأن تُنحَّى عنهم الجبالُ فيَزرَعُوا فيها، فقال الله ﷿: إن شئتَ آتيناهم ما سَأَلوا، فإن كَفَروا أُهلِكوا كما أَهلكتُ مَن قَبلَهم، وإن شئتَ أن أستَأْنيَ بهم لعلَّنا نَستَحْيي منهم، فأنزل الله هذه: ﴿وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَآتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً﴾ [الإسراء: 59] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3379 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اہل مکہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ ان کے لیے صفا پہاڑ کو سونے کا بنا دیا جائے، اور ان کے اردگرد سے پہاڑوں کو ہٹا دیا جائے تاکہ وہ وہاں کھیتی باڑی کر سکیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اگر آپ چاہیں تو ہم انہیں وہ دے دیں جو وہ مانگتے ہیں، لیکن اگر پھر بھی انہوں نے کفر کیا تو انہیں اسی طرح ہلاک کر دیا جائے گا جس طرح میں نے ان سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا، اور اگر آپ چاہیں تو میں انہیں مہلت دوں، شاید ہم ان سے (عذاب میں) حیا کریں۔“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَآتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً﴾ ”اور ہمیں نشانیاں بھیجنے سے صرف اس بات نے روکا کہ پہلوں نے انہیں جھٹلا دیا تھا، اور ہم نے ثمود کو اونٹنی دی جو ایک کھلی نشانی تھی۔“ [سورة الإسراء: 59]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3419]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه، وجرير: هو ابن عبد الحميد.» [ترقيم الرساله 3419] [ترقيم الشركة 3399] [ترقيم العلميه 3379]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح