☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3416
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3416
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُمَيدي، حدثنا سفيان، حدثنا الوليد بن كَثير، عن ابن تَدرُسَ، عن أسماء بنت أبي بكر قالت: لمّا نَزَلَت ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ﴾، أَقبَلَت العَوراءُ أمُّ جَميل بنت حَرْب ولها وَلْوَلةٌ وفي يدها فِهْرٌ، وهي تقول: مُذمَّمًا أَبَيْنا ودِينَهُ قَلَيْنا وأمرَه عَصَيْنا والنبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم جالسٌ في المسجد ومعه أبو بكر، فلما رآها أبو بكر قال: يا رسول الله، قد أقبَلَت وأنا أخافُ أن تراكَ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّها لن تَرَاني" وقرأ قرآنًا فاعتَصَمَ به كما قال، وقرأَ: ﴿وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَسْتُورًا﴾ [الإسراء: 45] ، فوَقَفَت على أبي بكر ولم تَرَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقالت: يا أبا بكر، إني أُخبِرتُ أنَّ صاحبَك هَجَاني، فقال: لا وربِّ هذا البيتِ ما هَجَاكِ، قال: فوَلَّت وهي تقول: قد عَلِمَت قريشٌ أنِّي بنتُ سيِّدِها (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3376 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یہ سورت ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ﴾ [سورة المسد: 1] نازل ہوئی تو ام جمیل بنت حرب (ابولہب کی بیوی، جو کانی تھی) چیختی چلاتی ہوئی آئی، اس کے ہاتھ میں ایک پتھر تھا اور وہ یہ (گستاخانہ اشعار) کہہ رہی تھی: ”مذمما أبينا، ودينه قلينا، وأمره عصينا“ (ہم نے مذمم یعنی محمد کا انکار کیا، اس کے دین کو چھوڑا، اور اس کے حکم کی نافرمانی کی)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے اور آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ آ گئی ہے اور مجھے ڈر ہے کہ وہ آپ کو دیکھ لے گی۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجھے ہرگز نہیں دیکھ سکے گی۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرآن کی کچھ آیات پڑھیں تو وہ (اللہ کی حفاظت میں آ کر) اس سے بچ گئے جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا، اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَسْتُورًا﴾ ”اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے، ایک چھپا ہوا پردہ حائل کر دیتے ہیں۔“ [سورة الإسراء: 45] وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑی ہو گئی لیکن اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نظر نہ آئے۔ اس نے کہا: ”اے ابوبکر! مجھے خبر ملی ہے کہ تمہارے ساتھی نے میری ہجو (برائی) کی ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس گھر (کعبہ) کے رب کی قسم! انہوں نے تمہاری کوئی ہجو نہیں کی۔“ راوی کہتے ہیں: تو وہ یہ کہتی ہوئی واپس چلی گئی کہ ”قریش جانتے ہیں کہ میں ان کے سردار کی بیٹی ہوں۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3416]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات معروفون غير ابن تدرس، وهو فيما يغلب على ظننا أبو الزبير محمد بن مسلم بن تدرس المكي، فإن كان هو فالإسناد صحيح، والله تعالى أعلم. الحميدي: هو أبو بكر عبد الله بن الزبير، وسفيان: هو ابن عيينة، والوليد بن كثير: هو المخزومي أبو محمد المدني ثم الكوفي.» [ترقيم الرساله 3416] [ترقيم الشركة 3396] [ترقيم العلميه 3376]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات معروفون غير ابن تدرس
Grade: رجاله ثقات معروفون غير ابن تدرس
← Previous Hadith (3415) Back to Bab Next Hadith → (3417)