حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد بن يحيى الشَّهيد، حدثنا أبو الوليد الطَّيَالسي، حدثنا ليث بن سَعْد، عن خالد بن يزيد، عن سعيد بن أبي هلال، عن أنس بن مالك: أنَّ رجلًا قال: يا رسول الله، إني ذو مالٍ كثيرٍ، وذو أهْلٍ ووَلَد، فكيف يَجِبُ لي أن أَصنعَ أو أُنفِقَ؟ قال:"أدِّ الزكاةَ المفروضةَ طُهْرةً تُطَهِّرُك، وآتِ صِلَةَ الرَّحِم واعرِفْ حقَّ السائلِ والجارِ والمسكين"، قال: يا رسولَ الله، أَقلِلْ لي؟ قال:"فآتِ ذَا القُربَى حقَّه والمسكينَ وابنَ السَّبيل ولا تُبذِّرْ تبذيرًا"، قال: يا رسول الله، إذا أدَّيتُ الزكاةَ إلى رسول (1) رسولِ الله، فقد أدَّيتُها إلى الله وإلى رسوله؟ قال:"نعم، إذا أدَّيتَها إلى رسوله (2) ، فقد أدَّيتَها ولك أجرُها، وعلى مَن بَدَّلَها إثمُها" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3374 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں بہت مال و دولت اور اہل و عیال والا ہوں۔ میرے لیے کیا ضروری ہے کہ میں کیسے کماؤں یا کیسے خرچ کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فرض زکوٰۃ ادا کرو، یہ تمہیں پاک کر دے گی، اور رشتہ داروں سے حسن سلوک کرو، اور مانگنے والے، پڑوسی اور مسکین کا حق پہچانو۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے لیے کچھ کم کر دیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر رشتہ داروں، مساکین اور مسافروں کو ان کا حق دو اور فضول خرچی نہ کرو۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر میں رسول اللہ کے بھیجے ہوئے نمائندے کو زکوٰۃ ادا کر دوں، تو کیا میں نے اسے اللہ اور اس کے رسول کو ادا کر دیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب تم نے اسے اس (رسول) کے نمائندے کو ادا کر دیا تو تم نے اسے ادا کر دیا اور تمہارے لیے اس کا اجر ہے، اور جو اسے (اس کے حق سے) بدل دے گا تو اس کا گناہ اسی پر ہوگا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3414]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لانقطاعه، سعيد بن أبي هلال لا يُعرف له سماع من أنس، وقد بيَّن ابن وهب في "جامعه" (200) - ومن طريقه البيهقي 4/ 97 - أنَّ بينهما في هذا الحديث واسطة مُبهَمة. أبو الوليد الطيالسي: هو هشام بن عبد الملك.» [ترقيم الرساله 3414] [ترقيم الشركة 3394] [ترقيم العلميه 3374]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لانقطاعه
Grade: إسناده ضعيف لانقطاعه