☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3402
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3402
أخبرنا عبد الرحمن بن حَمْدان، الجَلّاب، بهَمَذان، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقِّي، حدثنا أَبي، حدثنا عُبيد الله بن عَمرو الرَّقِّي، عن عبد الكريم، عن أبي عُبَيدة بن محمد بن عمَّار بن ياسر، عن أَبيه قال: أَخَذَ المشركون عمَّارَ بنَ ياسرٍ فلم يَتركُوه حتى سَبَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم وذَكَر آلهتَهم بخير ثم تركوه، فلما أَتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما وراءَكَ؟" قال: شرٌّ يا رسولَ الله، ما تُرِكتُ حتى نِلتُ منك وذكرتُ آلهتَهم بخير، قال:"كيف تَجِدُ قلبَك؟" قال: مطمئِنٌّ بالإيمان، قال:"إنْ عادُوا فعُدْ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3362 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابوعبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: مشرکین نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو پکڑ لیا اور انہیں اس وقت تک نہ چھوڑا جب تک انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو برا بھلا نہ کہا اور ان کے معبودوں کا اچھے لفظوں میں ذکر نہ کیا، پھر انہوں نے انہیں چھوڑ دیا۔ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا خبر لائے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! بری خبر ہے، مجھے اس وقت تک نہیں چھوڑا گیا جب تک میں نے آپ کی شان میں گستاخی نہ کی اور ان کے معبودوں کی تعریف نہ کی۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تم اپنا دل کیسا پاتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ایمان پر مطمئن۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ دوبارہ ایسا کریں تو تم بھی دوبارہ ایسا ہی کر لینا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3402]
تخریج الحدیث
«حسن إن شاء الله، وهذا إسناد فيه لِين من أجل العلاء بن هلال والد هلال، وهو متابع، وهذا الخبر وإن كان مرسلًا فإنه من رواية الراوي عن أهل بيته، ومحمد بن عمار بن ياسر معروف بالصدق، وابنه أبو عبيدة صدوق حسن الحديث إن شاء الله، وقد صحَّح الحافظ ابن حجر ...» [ترقيم الرساله 3402] [ترقيم الشركة 3382] [ترقيم العلميه 3362]
الحكم على الحديث
حسن إن شاء الله
Grade: حسن إن شاء الله
← Previous Hadith (3401) Back to Bab Next Hadith → (3403)