أخبرني أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغِفاري، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا بسَّام الصَّيرَفي، حدثنا أبو الطُّفيل عامر بن واثلةَ قال: سمعتُ عليًّا قام فقال: سَلُوا قبل أن لا تَسأَلوا، ولن تَسأَلوا بعدي مِثْلي، فقام ابنُ الكَوَّاءِ فقال: مَن ﴿الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴾ [إبراهيم: 28] ؟ قال: قال: منافِقُو قُريشٍ، قال: فمَن ﴿الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا﴾ [الكهف: 104] ؟ قال: منهم أهلُ حَرُوراء (1) .
هذا حديث صحيحٌ عالٍ، وبسَّام بن عبد الرحمن الصَّيرَفي من ثِقات الكوفيين ممَّن يُجمَع حديثُهم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
ابو طفیل عامر بن واثلہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سنا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”مجھ سے پوچھ لو اس سے پہلے کہ تم نہ پوچھ سکو، اور میرے بعد تم میرے جیسے کسی شخص سے نہیں پوچھ سکو گے۔“ اس پر ابن کواء کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا: ”وہ کون لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ نے فرمایا ہے ﴿الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴾ ”جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفر سے بدل دیا اور اپنی قوم کو ہلاکت کے گھر میں اتار دیا۔“ [سورة إبراهيم: 28] “ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ قریش کے منافقین ہیں۔“ پھر اس نے پوچھا: ”اور وہ کون ہیں جن کے بارے میں فرمایا ﴿الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا﴾ ”یہ وہ لوگ ہیں جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں غارت ہو گئی اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔“ [سورة الكهف: 104] سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اہل حروراء (خوارج) انہی میں سے ہیں۔“
یہ حدیث عالی سند کے ساتھ صحیح ہے، اور بسام بن عبدالرحمٰن صیرفی کوفہ کے ثقہ راویوں میں سے ہیں جن کی احادیث جمع کی جاتی ہیں، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3382]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل بسام الصَّيرفي، وبعضهم سمَّى أباه عبدَ الله. أبو نعيم: هو الفضل بن دُكين.» [ترقيم الرساله 3382] [ترقيم الشركة 3362]
Grade: خبر صحيح