أخبرني الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن شاذان الجَوْهَري، حدثنا سعيد بن سليمان الواسطي، حدثنا محمد بن يزيد بن خُنَيس، عن عبد العزيز بن أبي روَّاد، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: لما أَنزل الله ﷿ على نبيِّه صلى الله عليه و آله وسلم ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا﴾ [التحريم: 6] ، تَلَاها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على أصحابه ذاتَ ليلة - أو قال يوم - فخَرَّ فتًى مَغشِيًّا عليه، فَوَضَعَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم يدَه على فؤادِه فإذا هو يَتحرَّك، فقال:"يا فتى، قل: لا إلهَ إلَّا الله" فقالها، فبشَّرَه بالجنة، فقال أصحابه: يا رسولَ الله، أَمِنْ بينِنا؟ فقال صلى الله عليه و آله وسلم:"أمَا سمعتُم قول الله ﷿: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ﴾ [إبراهيم: 14] " (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا﴾ ”اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو آگ سے بچاؤ۔“ [سورة التحريم: 6] تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ایک رات (یا دن میں) اپنے صحابہ کے سامنے تلاوت فرمایا، تو ایک نوجوان بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک اس کے دل پر رکھا تو وہ دھڑک رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے نوجوان! «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کہو۔“ اس نے یہ کلمہ کہا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے جنت کی بشارت دی۔ صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم سب کے درمیان صرف اسی کے لیے (یہ بشارت ہے)؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنا: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ﴾ ”یہ (مقام) اس کے لیے ہے جو میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرے اور میری وعید سے خوف کھائے۔“ [سورة إبراهيم: 14] “
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3378]
تخریج الحدیث
«ضعيف، وهذا إسناد لا بأس برجاله إلّا أنه قد اختُلف فيه على محمد بن يزيد بن خنيس، فروي عنه موصولًا كما وقع عند المصنف هنا ومن طريقه أخرجه البيهقي في "الشعب" (3338).» [ترقيم الرساله 3378] [ترقيم الشركة 3358]
Grade: ضعيف