أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا يزيد بن أبي حَكيم، حدثنا الحَكَم بن أَبان قال: سمعت عِكرمةَ يقول: قال ابن عبَّاس: إنَّ الله فَضَّلَ محمدًا صلى الله عليه و آله وسلم على أهل السماء وفَضَّله على أهل الأرض، قالوا: يا أبا عبَّاس، بما فضَّله الله على أهل السماء؟ قال: قال الله ﷿: ﴿وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ﴾ [الأنبياء: 29] ، وقال لمحمد صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (1) لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ الآية، قالوا: فبما فضَّله الله على أهل الأرض؟ قال: إِنَّ الله ﷿ قال: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ﴾ الآية [إبراهيم: 4] ، وقال لمحمد صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا﴾ [سبأ: 28] ، فأرسله إلى الجنِّ والإنس (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ الحكم بن أبان قد احتَجَّ به جماعةٌ من أئمة الإسلام، ولم يُخرِّجه الشيخان.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3335 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آسمان والوں پر اور زمین والوں پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔“ لوگوں نے پوچھا: ”اے ابوالعباس! اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آسمان والوں پر کس چیز سے فضیلت دی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے (آسمان والوں کے بارے میں) فرمایا ہے: ﴿وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ﴾ ”اور ان میں سے جو کوئی یہ کہے کہ اس کے سوا میں معبود ہوں، تو اسے ہم جہنم کی سزا دیں گے، ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔“ [سورة الأنبياء: 29] اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے فرمایا: ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ ”یقیناً ہم نے آپ کو کھلی فتح عطا کر دی تاکہ اللہ آپ کی اگلی پچھلی لغزشوں کو معاف فرما دے۔“ [سورة الفتح: 1-2] لوگوں نے پوچھا: ”پھر زمین والوں پر کس چیز کے ذریعے فضیلت دی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے (دیگر رسولوں کے بارے میں) فرمایا ہے: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ﴾ ”اور ہم نے جو بھی رسول بھیجا، اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ انہیں کھول کر بیان کرے۔“ [سورة إبراهيم: 4] اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے فرمایا: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا﴾ ”اور ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لیے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔“ [سورة سبأ: 28] پس اللہ نے آپ کو جنوں اور انسانوں سب کی طرف بھیجا ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، کیونکہ حکم بن ابان سے ائمہ اسلام کی ایک جماعت نے دلیل پکڑی ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3375]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد. إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه.» [ترقيم الرساله 3375] [ترقيم الشركة 3355] [ترقيم العلميه 3335]
الحكم على الحديث
إسناده جيد.
Grade: إسناده جيد.