حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحسن بن موسى الأشيَب، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، عن داود بن أبي هند، عن أبي العاليَة، عن عبد الله بن عبَّاس: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أَتى على وادي الأزرق، فقال:"ما هذا؟" قالوا: وادي الأزرق، فقال:"كأني أنظرُ إلى موسى بن عِمرانَ مُنهبِطًا له جُؤَارٌ إلى الله بالتَّكبير"، ثم أتى على ثَنِيَّةٍ فقال:"ما هذه الثَّنيَّة؟"، قالوا: ثنيَّةُ كذا وكذا، فقال:"كأني أنظرُ إلى يونُسَ بنِ مَتَّى على ناقةٍ حمراءَ جَعْدَةٍ خِطامُها لِيفٌ وهو يُلبِّي وعليه جُبَّةُ صوفٍ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3313 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ”وادی ازرق“ سے گزرے تو دریافت فرمایا: ”یہ کون سی وادی ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: یہ وادی ازرق ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”گویا میں سیدنا موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس وادی سے نیچے اتر رہے ہیں اور بلند آواز سے اللہ کے حضور تکبیر (اللہ اکبر) پکار رہے ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک گھاٹی پر پہنچے تو پوچھا: ”یہ کون سی گھاٹی ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ یہ فلاں فلاں گھاٹی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”گویا میں یونس بن متی علیہ السلام کو ایک سرخ رنگ کی توانا اونٹنی پر سوار دیکھ رہا ہوں، جس کی مہار کھجور کے ریشوں سے بنی ہوئی ہے، وہ اون کا جبہ پہنے ہوئے ہیں اور (لبیک اللھم لبیک پکارتے ہوئے) تلبیہ کہہ رہے ہیں“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3352]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو العالية: هو رُفيع بن مِهران.» [ترقيم الرساله 3352] [ترقيم الشركة 3332] [ترقيم العلميه 3313]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح