☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3349
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3349
أخبرنا أبو النَّضْر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا سعيد بن أبي مريم، حدثنا موسى بن يعقوب الزَّمْعي، حدثني فائدٌ مولى عُبيد الله بن علي بن أبي رافع، أنَّ إبراهيم بن عبد الرحمن بن أبي رَبيعة أخبره، أنَّ عائشة زوجَ النبي صلى الله عليه و آله وسلم أخبرته، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لو رَحِمَ اللهُ أحدًا من قوم نوحٍ، لرَحِمَ أمَّ الصَّبي"، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"كان نوحٌ مَكَثَ في قومه ألفَ سنة إلَّا خمسين عامًا يَدعُوهم، حتى كان آخرَ زمانه غَرَسَ شجرةً، فعَظُمَت وذهبت كلَّ مَذهَبٍ ثم قَطَعَها، ثم جعل يعملُها سفينةً ويَمرُّون فيسألونه، فيقول: أعمَلُها سفينةً، فيَسخَرون منه، ويقولون: تعملُ سفينةً في البَرِّ؟! وكيف تجري؟ قال: سوف تعلمون، فلما فَرَغَ منها فارَ التَّنُّورُ وكَثُرَ الماءُ في السِّكَك، خَشِيَت أمُّ الصبي عليه وكانت تحبُّه حبًا شديدًا، فخرجت إلى الجبل حتى بَلَغَت ثُلثَه (1) ، فلما بَلَغَها الماءُ خرجت به حتى استَوَت على الجبل، فلما بلغ الماءُ رَقَبتَها (2) ، رفعته بيدها حتى ذهب بهما الماءُ، فلو رَحِمَ الله منهم أحدًا لرَحِمَ أمَّ الصَّبي" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3310 - إسناده مظلم وموسى ليس بذاك
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ قومِ نوح میں سے کسی پر رحم فرماتا تو اس بچے کی ماں پر رحم فرماتا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (واقعہ بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”سیدنا نوح علیہ السلام اپنی قوم میں پچاس کم ایک ہزار سال (ساڑھے نو سو سال) تک مقیم رہے اور انہیں دعوتِ حق دیتے رہے، یہاں تک کہ اپنے آخری وقت میں انہوں نے ایک درخت لگایا، جب وہ بہت بڑا اور تناور ہو گیا تو انہوں نے اسے کاٹ کر اس سے کشتی بنانی شروع کی، لوگ وہاں سے گزرتے ہوئے ان سے (حیرت سے) پوچھتے تو وہ فرماتے: میں کشتی بنا رہا ہوں، جس پر وہ ان کا مذاق اڑاتے اور کہتے: کیا تم خشکی پر کشتی بنا رہے ہو؟! یہ چلے گی کیسے؟ انہوں نے فرمایا: تم عنقریب جان لو گے، پھر جب وہ اس کی تیاری سے فارغ ہوئے تو تنور ابل پڑا ﴿وَفَارَ التَّنُّورُ﴾ اور گلیوں میں پانی کی کثرت ہو گئی، اس بچے کی ماں کو اس کی جان کی فکر لاحق ہوئی کیونکہ وہ اس سے بے پناہ محبت کرتی تھی، چنانچہ وہ اسے لے کر پہاڑ کی طرف نکل گئی یہاں تک کہ اس کے تہائی حصے تک جا پہنچی، پھر جب پانی وہاں تک پہنچ گیا تو وہ اسے لے کر مزید اوپر چلی گئی یہاں تک کہ پہاڑ کی چوٹی پر جا کھڑی ہوئی، پھر جب پانی اس کی گردن تک پہنچ گیا تو اس نے بچے کو اپنے ہاتھوں سے (ڈوبنے سے بچانے کے لیے) اوپر اٹھا لیا یہاں تک کہ پانی ان دونوں کو بہا لے گیا، پس اگر اللہ ان میں سے کسی پر رحم فرماتا تو اس بچے کی ماں پر رحم فرماتا“۔ [سورة هود: 40]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3349]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لتفرُّد موسى بن يعقوب الزمعي به، وله ما يُنكَر، وهذا منها، وهو إنما يعتبر به في المتابعات والشواهد، وبه أعلَّه الذهبي في "تلخيصه" فقال معقِّبًا على تصحيح الحاكم له: إسناده مظلم وموسى ليس بذاك. وقال الحافظ ابن كثير في "البداية والنهاية" 1/ 266: هذا حديث غريب، وقد روي ...» [ترقيم الرساله 3349] [ترقيم الشركة 3329] [ترقيم العلميه 3310]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لتفرُّد موسى بن يعقوب الزمعي به
Grade: إسناده ضعيف لتفرُّد موسى بن يعقوب الزمعي به
← Previous Hadith (3348) Back to Bab Next Hadith → (3350)