أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد الدَّقّاق ببغداد، حدثنا محمد بن عُبيد الله ابن أبي داود المُنادِي، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا المسعودي، عن أبي صَخْرة جامع بن شدَّاد، عن صفوان بن مُحرِز، عن بُرَيدة الأسلمي قال: دخل قومٌ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فجعلوا يسألونه يقولون: أعطنا، حتى ساءَه ذلك، ودخل عليه آخرون فقالوا: جِئْنا نسلِّمُ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ونَتفقَّه في الدِّين، ونسأله عن بَدْءِ هذا الأمر، فقال:"كان اللهُ ولا شيء غيرُه"، وكان العرشُ على الماء، وكَتَبَ في الذِّكْر كلَّ شيء، ثم خَلَقَ سبعَ سماواتٍ". قال: ثم أتاه آتٍ فقال: إنَّ ناقتَكَ قد ذهبت، قال: فوَدِدتُ أني كنت تركتُها (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3307 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (مال کا) سوال کرنے لگے کہ ہمیں عطا فرمائیے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ناگوار گزری، پھر کچھ دوسرے لوگ آئے اور انہوں نے عرض کیا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کرنے، دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے اور اس کائنات کی ابتدا کے بارے میں پوچھنے حاضر ہوئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ (ہمیشہ سے) تھا اور اس کے سوا کوئی چیز نہ تھی، اس کا عرش پانی پر تھا، اس نے ذکر (لوحِ محفوظ) میں ہر چیز لکھ دی، پھر سات آسمانوں کو پیدا فرمایا“۔ راوی کہتے ہیں کہ اسی دوران ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: آپ کی اونٹنی کہیں چلی گئی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (وہاں سے تشریف لے گئے اور بعد میں) فرمایا: ”میں نے چاہا کہ کاش میں نے اسے وہیں رہنے دیا ہوتا“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3346]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح لكن من حديث عمران بن حُصين، فقد اختُلف فيه على المسعودي -وهو عبد الرحمن بن عبد الله بن عتبة- حيث رواه عنه روح بن عبادة هنا عند المصنف وابن خزيمة في "التوحيد" 2/ 884، وأبو داود الطيالسي وعثمان بن عمر بن فارس عند الطحاوي في "مشكل الآثار" (5631) ...» [ترقيم الرساله 3346] [ترقيم الشركة 3326] [ترقيم العلميه 3307]
الحكم على الحديث
حديث صحيح لكن من حديث عمران بن حُصين
Grade: حديث صحيح لكن من حديث عمران بن حُصين