☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3333
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3333
حدثني الحسن بن محمد بن إسحاق الإسفرايِيني، حدثنا عُمَير بن مِرداس، حدثنا محمد بن بُكَير الحضرمي، حدثنا عبد الله بن بُكَير الغَنَوي، حدثنا حَكيم بن جُبير (2) ، عن الحسن بن سعد مولى عليٍّ، عن علي: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أراد أن يغزوَ غَزاةً له، قال: فدعا جعفرًا فأمَره أن يَتخلَّفَ على المدينة، فقال: لا أتخلَّفُ بعدَك يا رسول الله أبدًا. قال: فدعاني رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فعَزَمَ عليَّ لَمَا تَخلَّفْتُ قبل أن أتكلَّمَ، قال: فبكيتُ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما يُبكيكَ يا عليُّ؟" قلت: يا رسول الله، يُبكِيني خِصالٌ غيرُ واحدة: تقول قريشٌ غدًا: ما أسرَعَ ما تخلَّفَ عن ابن عمِّه وخَذَلَه، ويُبكيني خَصْلةٌ أخرى كنت أريد أن أتعرَّضَ للجهاد في سبيل الله، لأنَّ الله يقول: ﴿وَلَا يَطَئُونَ مَوْطِئًا يَغِيظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَيْلًا﴾ إلى آخر الآية [التوبة:120] ، فكنت أريد أن أتعرَّضَ لفَضْل الله، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أمّا قولُك: تقول قريشٌ: ما أسرَعَ ما تخلَّفَ عن ابن عمِّه وخَذَلَه، فإنَّ لك بي أُسوةً، قد قالوا: ساحر وكاهن وكذّاب، أمَا تَرضَى أن تكون منى بمنزلةِ هارونَ من موسى؟ إلَّا أنه لا نبيَّ بعدي، وأما قولُك: أتعرَّضُ لفَضْل الله، فهذه أبْهارٌ من فُلفُل جاءنا من اليمن، فبِعْه واستمتِعْ به أنت وفاطمةُ حتى يأتيَكم الله من فَضْله، فإنَّ المدينة لا تَصلُحُ إلَّا بي أو بك" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3294 - أنى له الصحبة والوضع لائح عليه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی غزوے پر جانے کا ارادہ فرمایا تو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کو بلا کر مدینہ میں پیچھے رہنے کا حکم دیا، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کے بعد کبھی پیچھے نہیں رہوں گا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بلایا اور میرے کچھ بولنے سے پہلے ہی مجھ پر لازم کر دیا کہ میں پیچھے ٹھہروں، وہ کہتے ہیں کہ میں (یہ سن کر) رونے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اے علی! تمہیں کیا چیز رلا رہی ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ایک سے زائد باتیں رلا رہی ہیں، ایک تو یہ کہ کل قریش کہیں گے کہ یہ کتنی جلدی اپنے چچا زاد بھائی سے پیچھے رہ گیا اور انہیں تنہا چھوڑ دیا، اور دوسری بات یہ ہے کہ میں اللہ کی راہ میں جہاد کی سعادت پانا چاہتا تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَلَا يَطَئُونَ مَوْطِئًا يَغِيظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَيْلًا﴾ [سورة التوبة: 120] ”اور وہ کسی ایسی جگہ قدم نہیں رکھتے جو کافروں کو غصہ دلائے اور نہ دشمن سے کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں“ (آیت کے آخر تک)، پس میں اللہ کا فضل حاصل کرنا چاہتا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک تمہاری اس بات کا تعلق ہے کہ قریش کہیں گے کہ تم نے اپنے بھائی کو چھوڑ دیا، تو تمہارے لیے میری ذات میں بہترین نمونہ ہے، انہوں نے تو مجھے جادوگر، کاہن اور جھوٹا بھی کہا، کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا میرے ساتھ وہی مقام ہو جو ہارون (علیہ السلام) کا موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ تھا؟ سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں، اور جہاں تک تمہارا اللہ کا فضل تلاش کرنے کا شوق ہے تو یہ یمن سے آئی ہوئی کالی مرچ کی کچھ بوریاں ہیں، انہیں بیچو اور تم اور فاطمہ اس سے فائدہ اٹھاؤ یہاں تک کہ اللہ تمہیں اپنے فضل سے مزید عطا فرما دے، کیونکہ مدینہ کی فلاح میرے یا تمہارے بغیر ممکن نہیں ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3333]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا، عبد الله بن بكير الغنوي منكر الحديث كما قال الذهبي في "تلخيصه"، وشيخه حكيم بن جبير متَّفق على ضعفه.» [ترقيم الرساله 3333] [ترقيم الشركة 3313] [ترقيم العلميه 3294]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا
Grade: إسناده ضعيف جدًا
← Previous Hadith (3332) Back to Bab Next Hadith → (3334)