أخبرني أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي (2) ، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا هشام بن عمّار السُّلَمي، حدثنا صَدَقة بن خالد، عن عُتْبة بن أبي حَكيم، حدثني طلحة بن نافع، حدثني أبو أيوب الأنصاري وجابر بن عبد الله وأنس بن مالك: أنَّ هذه الآيةَ لما نزلت: ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا﴾ [التوبة: 108] ، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا معشرَ الأنصار، إنَّ الله قد أثنى عليكم في الطُّهور خيرًا، فما طُهورُكم هذا؟" قالوا: نتوضَّأُ للصلاة، ونغتسلُ من الجَنَابة، ونستنجي بالماء، قال:"هو ذاكَ فعَليكُم به" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3287 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو ایوب انصاری، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ جب یہ آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا﴾ [سورة التوبة: 108] ”اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں“ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار! اللہ تعالیٰ نے طہارت و پاکیزگی کے معاملے میں تمہاری بہترین تعریف فرمائی ہے، پس تمہاری وہ پاکیزگی کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت سے غسل کرتے ہیں اور پانی کے ساتھ استنجا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہی وہ (اعلیٰ طریقہ) ہے، پس تم اسے لازم پکڑ لو“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3326]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن إن شاء الله.» [ترقيم الرساله 3326] [ترقيم الشركة 3306] [ترقيم العلميه 3287]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن