☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3320
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3320
أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهْري، حدثنا يحيى بن يعلى بن الحارث المُحارِبي، حدثنا أَبي، حدثنا غَيْلان بن جامع، عن عثمان أبي اليَقْظان الخُزاعي (2) ، عن جعفر بن إياس، عن مجاهد، عن ابن عبَّاس قال: لما نزلت: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ [التوبة: 34] ، كَبُرَ ذلك على المسلمين وقالوا: ما يستطيع أحدُنا أن يتركَ مالًا لولده يبقى بعدَه، فقال عمر: أنا أُفرِّجُ عنكم، قال: فانطَلَقوا وانطلقَ عمرُ واتَّبعه ثوبانُ، فأَتَوْا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال عمر: يا نبيَّ الله، قد كَبُرَ على أصحابك هذه الآيةُ، فقال نبي الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ الله لم يَفرِضِ الزكاةَ إلَّا ليُطيِّبَ بها ما بقيَ من أموالكم، وإنما فَرَضَ المواريثَ في أموالٍ تبقى بعدَكم"، قال: فكَبَّر عمرُ، ثم قال له النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أخبِرُك بخير ما يَكنِزُه المَرْءُ؟ المرأةُ الصالحة: إذا نَظَرَ إليها سَرَّتْه، وإذا أمرَها أطاعَتْه، وإذا غاب عنها حَفِظَتْه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3281 - عثمان لا أعرفه والخبر عجيب
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ ”اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے“ [سورة التوبة: 34] ، تو یہ مسلمانوں پر بہت گراں گزری اور انہوں نے کہا: ”ہم میں سے کوئی بھی اس بات کی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے ایسا مال چھوڑے جو اس کے بعد باقی رہے (یعنی جمع شدہ مال پر عذاب کی وعید سے وہ پریشان ہو گئے)“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہاری یہ پریشانی دور کرتا ہوں“، راوی کہتے ہیں: وہ سب چلے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بھی ہو لیے، پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت شاق گزری ہے، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ نے زکوٰۃ صرف اس لیے فرض کی ہے تاکہ وہ تمہارے بقیہ مال کو پاک کر دے، اور اس نے وراثت کے احکام صرف ان مالوں کے لیے فرض کیے ہیں جو تمہارے بعد باقی رہ جائیں“، راوی کہتے ہیں: اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (خوشی سے) اللہ اکبر کہا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس بہترین چیز کی خبر نہ دوں جسے انسان بطور خزانہ (اپنے پاس) رکھتا ہے؟ وہ نیک بیوی ہے: جب شوہر اسے دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے، جب وہ اسے کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے، اور جب وہ اس سے غائب ہو تو وہ اس (کی عزت و مال) کی حفاظت کرے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3320]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرَّة، عثمان أبو اليقظان» [ترقيم الرساله 3320] [ترقيم الشركة 3300] [ترقيم العلميه 3281]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرَّة
Grade: إسناده ضعيف بمرَّة
← Previous Hadith (3319) Back to Bab Next Hadith → (3321)