حدثني أبو النضر محمد بن محمد الفقيه بالطابَرانِ، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا سليمان بن عبد الرحمن الدمشقي، حدثنا الوليد بن مُسلِم، حدثنا هشام بن الغازِ، أخبرني نافع، عن ابن عمر: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وَقَفَ يومَ النَّحْر بين الجَمَرات في الحَجَّة التي حجَّ، فقال للناس:"أيُّ يومٍ هذا؟" قالوا: هذا يومُ النَّحر، قال:"فأيُّ بلدٍ هذا؟" قالوا: هذا البلدُ الحرام، قال:"فأيُّ شهرٍ هذا؟" قالوا: الشهرُ الحرام، قال:"هذا يومُ الحجِّ الأكبَرِ، فدماؤُكم وأموالُكم وأعراضُكم عليكم حرامٌ، كحُرْمة هذا البلدِ في هذا اليوم" ثم قال:"هل بَلَّغتُ؟" قالوا: نعم، فطَفِقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"اللهمَّ اشْهَدْ"، ثم وَدَّعَ الناسَ، فقالوا: هذه حجَّةُ الوداع (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، وأكثرُ هذا المتن مخرَّج في"الصحيحين" (1) إِلَّا قولَه:"إنَّ يومَ الحجِّ الأكبر يومُ النحر" مسنَدًا (2) ، فإنَّ الأقاويل فيه عن الصحابة والتابعين ﵃ على خلافٍ بينهم فيه، فمنهم من قال: يومُ عَرَفة، ومنهم من قال: يومُ النَّحر (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3276 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر یوم النحر (قربانی کے دن) جمرات کے درمیان کھڑے ہوئے اور لوگوں سے پوچھا: ”یہ کون سا دن ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ قربانی کا دن ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون سا شہر ہے؟“ انہوں نے عرض کی: یہ شہرِ حرام (مکہ) ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: یہ مہینہ حرام ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حجِ اکبر کا دن ہے، پس تمہارے خون، تمہارے مال اور تمہاری آبروئیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت اس دن میں ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا میں نے اللہ کا پیغام پہنچا دیا؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمانے لگے: ”اے اللہ! تو گواہ رہنا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو الوداع کہا تو لوگوں نے کہا کہ یہ حجۃ الوداع ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، البتہ اس متن کا اکثر حصہ صحیحین میں موجود ہے سوائے اس قول کے کہ ”حج اکبر کا دن یوم النحر ہے“، کیونکہ اس بارے میں صحابہ اور تابعین کے اقوال میں اختلاف ہے، بعض نے اسے عرفہ کا دن کہا ہے اور بعض نے یوم النحر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3315]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3315] [ترقيم الشركة 3295] [ترقيم العلميه 3276]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح